ہمیں جو ووٹ ملا ہے وہ عمران خان کی رہائی کے لیے ملا ہے، صوبے کے باقی تمام معاملات اس کے بعدآتے ہیں،شفیع جان

ہمیں جو ووٹ ملا ہے وہ عمران خان کی رہائی کے لیے ملا ہے، صوبے کے باقی تمام معاملات اس کے بعدآتے ہیں،شفیع جان

وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات،ترجمان کے پی حکومت شفیع جان نے کہا ہے کہ ہمیں جو ووٹ ملا ہے وہ عمران خان کی رہائی کے لیے ملا ہے، صوبے کے باقی معاملات اس کے بعدآتے ہیں ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں لوگ کارکردگی کا نہیں پوچھنے بلکہ یہ پوچھتے ہیں کہ عمران خان کب رہا ہوں گے ۔
ان کامزید کہنا تھا کہ ہماری پہلی ترجیح عمران خان کی رہائی ہے ، گورننس اور صوبے کے دیگر معاملات بعد آتے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اگر اڈیالہ آتے ہیں تو وہ اسی لیے کہ ہمیں ووٹ عمران خان کی رہائی کے لئے ملا ہے ۔
ہماری سب سے پہلی ترجیح صرف یہی ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے اس میں کوئی شک نہیں ہمیں جو ووٹ پڑا وہ ان کی رہائی کے لئے پڑا ۔

یہ بھی پڑھیں :خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شفیع جان نے تیراہ میں بھنگ کاشت ہونے کا اعتراف کرلیا

ان کا کہنا تھا کہ ہم جب اپنے حلقوں میں جاتے ہیں تو لوگ ہمیں پوچھتے ہیں کہ عمران خان کب رہا ہوں گے ، کارکردگی کا نہیں پوچھتے۔
اگر ہماری گورننس اچھی نہ ہوتی تو ہمارے صوبے کاٹریک ریکارڈ دیکھ لیں گے کہ یہاں پر دوسرے موقع کی گنجائش نہیں ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی تحریک انصاف کی طرف سے اڈیالہ جیل کے باہراحتجاج کیا گیا تھا تاہم اس میں سہیل آفریدی شریک نہیں ہوئے تھے ،تحریک انصاف ہمیشہ سے دھرنے اور احتجاج کی سیاست کرتی آرہی ہے ،اس سے پہلے جب علی امین گنڈا پوروزیر اعلیٰ تھے تب بھی دوبار ایک وزیر اعلیٰ نے اپنے لائو لشکر سمیت وفاقی دارالحکومت پر چڑھائی کرنے کی کوشش ۔تحریک انصاف کے ان غیر جمہوری اور غیر سیاسی رویوں کے سبب ملک عدم استحکام کا شکار ہوتا ہے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *