بلوچستان،سیکورٹی فورسز کی بی ایل اے کے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی، 3 ہلاک

بلوچستان،سیکورٹی فورسز کی بی ایل اے کے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی، 3 ہلاک

بلوچستان میں بلوچ لبریشن آرمی کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 3 ہلاک شرپسند ہلاک کر د ئیے گئے،بلوچستان کے علاقے عمر دھوری میں سکیورٹی فورسز نے بی ایل اے کے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا پتہ لگانے کے بعد فیصلہ کن آپریشن شروع کیا۔

ذرائع کے مطابق 6 سے 8 دہشت گردوں کی پارٹی کو روکنے میں کامیابی حاصل ہوئی،ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں ،انٹرسیپٹ کالز سے معلوم ہوا ہے کہ دہشت گردوں کے کمانڈر نے باقی ساتھیوں کو ہلاک ہونے والے ساتھیوں کو چھوڑ کر واپس جانے اور نکلنے کا حکم دیا جبکہ ان کا گولہ بارود بھی ختم ہو رہا تھا۔

فرار ہونے والے دہشت گردوں کو روکنے کے لیے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے روک تھام اور انٹرسپشن آپریشن بھی شروع ہےعلاقے میں سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے تاکہ مزید دہشت گرد کارروائیوں سے قبل پکڑے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں :ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد ہلاک

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی کانو ویلی اور عمر ڈھور کے راستوں سے  نقل و حرکت رپورٹ ہوئی تھی جس کے بعد ایف سی آئی یو اور ایس او ڈبلیو سی ٹی یونٹس نے عمر ڈھور کے علاقے میں گھات لگا کر کارروائی کی، جس کے دوران 6 سے 8 دہشت گردوں پر مشتمل گروہ کو روک لیا گیا۔

 سیکورٹی فورسز نے بی ایل اے کے  تین دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ،دہشت گردوں کے ممکنہ فرار کو روکنے کے لیے ہیلی کاپٹر  بھی نگرانی کررہے ہیں جو یونٹ کمانڈر کی نگرانی میں دہشت گردوں کو پکڑنے اور علاقے کی مکمل سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے کارروائی کر رہے ہیں،سیکورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن اب بھی جاری ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *