طلباءکیلئے خوشخبری،حکومت نے بڑا اعلان کردیا

طلباءکیلئے خوشخبری،حکومت نے بڑا اعلان کردیا

پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کی تعلیم کے لیے جدید ترین لیبز قائم کی جائیں گی، جن کا مقصد طلبا کو بدلتی ہوئی دنیا کی ضروریات کے مطابق مہارتیں فراہم کرنا ہے۔

یہ اقدام اس سوچ کی علامت ہے کہ نئی نسل کو صرف کتابی معلومات تک محدود رکھنا کافی نہیں بلکہ انہیں عملی تجربات اور جدید ٹیکنالوجی سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس منصوبے کے تحت ابتدائی مرحلے میں چند منتخب سرکاری اسکولوں میں ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا گیاجس کے مثبت نتائج سامنے آنے کے بعد اسے پورے صوبے میں وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی طلباء کیلئے بڑی خوشخبری، امریکہ میں مفت تعلیم کا زبردست موقع

ان لیبز میں طلبا کو روبوٹ بنانے، مختلف پروگرامنگ زبانیں سیکھنے، مصنوعی ذہانت کے عملی استعمال کو سمجھنے اور جدید ٹیکنالوجیکل آلات کو چلانے کی تربیت فراہم کی جائے گی۔

اس تربیت کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ بچے صرف ٹیکنالوجی کے صارف نہ رہیں بلکہ اسے خود ایجاد کرنے اور بہتر بنانے کی صلاحیت بھی حاصل کریں،محکمہ تعلیم پنجاب کے حکام کے مطابق یہ لیبز طلبا میں تخلیقی سوچ، تحقیق کا رجحان اور مسائل کو سائنسی بنیادوں پر حل کرنے کی مہارت پروان چڑھانے میں اہم کردار اداکریںگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایسی تربیت مستقبل کے عالمی معیار کے مطابق تعلیمی ماحول قائم کرنے میں مدد دے گی، جہاں ہنر اور عملی علم کو مرکزی مقام حاصل ہے۔اسٹیم لیب کی ماسٹر ٹرینر مریم فاطمہ نے بھی اس منصوبے کو وقت کی بڑی ضرورت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں :ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طلباء کے لیئے اہم خوشخبری: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا بڑا فیصلہ

یہ پروگرام بچوں میں وہ قابلیت پیدا کرے گا جس سے وہ مستقبل میں روبوٹکس، اے آئی، انجینئرنگ اور سائنسی تحقیق جیسے شعبوں میں نمایاں مقام حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے ٹیکنالوجی کی طرف بڑھ رہی ہے اور ایسے میں پاکستان کے طلبا کو عالمی معیار کی مہارتیں فراہم کرنا ناگزیر ہو چکا ہے یہ منصوبہ نہ صرف تعلیمی نظام میں جدت لانے کی طرف ایک اہم قدم ہے بلکہ یہ مستقبل کے روزگار اور معاشی ترقی کے نئے راستے بھی کھول سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *