انڈونیشیا کے صدر دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ، پرتپاک استقبال

انڈونیشیا کے صدر دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ، پرتپاک استقبال

جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو آج دو روزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچے ہیں جہاں نور خان ایئر بیس پر ان کا وزیراعظم شہبازشریف اور صدر مملکت  نے پرتپاک استقبال کیا ۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے ، وزرا اور سینیئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی انڈونیشیا کے صدر ساتھ ہو گا،  یہ صدر پرابووو کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، انڈونیشیا کی جانب سے آخری صدارتی دورہ 2018 میں صدر جوکو ویڈوڈو نے کیا تھا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر پرابووو سوبیانتو اپنے 2 روزہ قیام کے دوران وزیرِاعظم کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے، وہ صدرِ آصف علی زرداری، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ کشیدگی کی بجائے ڈائیلاگ چاہتا ہے، شہباز شریف

صدر انڈونیشیا کا دورہ اس لحاظ سے بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے کہ اس سال پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے،  دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیاتی تبدیلی، تعلیم، ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور علاقائی و عالمی سطح پر شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر جامع تبادلۂ خیال کریں گے۔

صدر ابووو کے دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان قریبی، خوشگوار اور دیرینہ تعلقات موجود ہیں جو مشترکہ اقدار اور باہمی مفادات پر قائم ہیں ، صدر پرابووو کا دورہ دو ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور دوطرفہ مفاد میں تعاون کو فروغ دینے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا اور شراکت داری کے تسلسل کے استحکام اور وسعت میں مددگار ثابت ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *