نادرا میں بڑے عہدوں پر ملازمت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

نادرا میں بڑے عہدوں پر ملازمت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

نادرا نے ملک کے مختلف شہروں میں اہم عہدوں پر تقرریوں کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں،ادارے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بھرتیاں بالخصوص اسلام آباد اور گلگت بلتستان کے دفاتر کے لیے کی جا رہی ہیں درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

نادرا کا کہنا ہے کہ یہ تقرریاں ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے اور بڑھتے ہوئے آپریشنل تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں،اسلام آباد ہیڈکوارٹر میں ڈائریکٹر (کوالٹی مینجمنٹ) کے عہدے پر تقرری کے لیے درخواست طلب کی گئی ہیں۔

یہ منصب نہایت اہم نوعیت کا ہے جس میں امیدوار کو ترقیاتی اور آپریشن ٹیموں کے ساتھ مکمل رابطہ رکھنا ہوگا اس کے علاوہ آڈٹ کا باقاعدہ انعقاد، معیاری رپورٹس کی تیاری، ٹیسٹنگ پراسیس کی نگرانی ور پیچیدہ تکنیکی ماحول میں ٹیموں کی رہنمائی بھی اس کی بنیادی ذمہ داریوں کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی خبر ، نادرا کیجانب سے اہم اعلان

اس عہدے کے لیے مضبوط فیصلہ سازی، تکنیکی تجزیے کی صلاحیت اور ٹیم مینجمنٹ کا تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی،اسی طرح صارف خدمات سے متعلق عہدوں کے لیے بھی بھرتیاں جاری ہیں، جن میں امیدوار کو صارفین کی ان باؤنڈ اور آؤٹ باؤنڈ کالز سنبھالنے، ان کے مسائل سمجھنے، درست رہنمائی فراہم کرنے اور اعلیٰ معیار کی سروس برقرار رکھنے کی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔

اس پوزیشن کے لیے امیدواروں کا اردو اور انگریزی زبانوں پر عبور لازمی ہے جبکہ علاقائی زبانوں سے واقفیت رکھنے والے افراد کو بھی ترجیح دی جائے گی۔
نادرا کے مطابق ایسے امیدوار جو فیلڈ اور دفتری ماحول میں یکساں مہارت رکھتے ہوں اور اندرونی و بیرونی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مؤثر رابطہ قائم کر سکتے ہوں ان کے انتخاب کے امکانات زیادہ ہوں گے۔شہری تمام تفصیلات نادرا کی آفیشل ویب سائٹ یا قریبی دفتر سے حاصل کر سکتے ہیں اور مقررہ تاریخ سے قبل اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *