گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، معروف کمپنی کی بڑی پیشکش

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، معروف کمپنی کی بڑی پیشکش

الیکٹرک گاڑیوں کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی BYD نے پاکستان میں اپنی مقبول الیکٹرک سیڈان سیل (Seal) کے لیے محدود مدت کی خصوصی آفر کا اعلان کرکے مقامی مارکیٹ میں نئی ہلچل مچا دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کیمطابق کمپنی نے بتایا ہے کہ یہ پرکشش آفر صرف ان صارفین کے لیے دستیاب ہوگی جو 31 دسمبر تک سیل سیڈان کی بکنگ مکمل کریں گے،  اس تشہیری مہم کا مقصد نہ صرف صارفین کو مزید سہولت فراہم کرنا ہے بلکہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کے رجحان کو بھی فروغ دینا ہے۔

بی وائی ڈی کی نئی پروموشن کے تحت خریداروں کو کئی ایسی سہولیات بالکل مفت فراہم کی جائیں گی جو عام طور پر صارفین کو اضافی لاگت پر حاصل کرنا پڑتی ہیں،  آفر میں صارفین کو گھر میں فری چارجر کی فراہمی، چارجر کی مفت انسٹالیشن اور گاڑی کا ایک سال پر مشتمل مکمل سروس پیکج شامل ہے۔

 کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ تمام سہولتیں مخصوص شرائط و ضوابط کے تحت فراہم کی جائیں گی، جن کا مقصد صارفین کو بہترین تجربہ فراہم کرنا اور گاڑی کے استعمال کو مزید آسان بنانا ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :نئی سوزوکی سوئفٹ کے خریداروں کیلئے بڑی پیشکش

بی وائی ڈی سیل سیڈان کو پاکستان میں کمپنی کے اہم ترین اور جدید ترین ماڈلز میں شمار کیا جاتا ہے، اپنی کارکردگی، جدید ٹیکنالوجی اور پریمیم فیچرز کی بدولت اس گاڑی نے مختصر مدت میں ہی پاکستانی صارفین میں خاصی مقبولیت حاصل کر لی ہے۔

سیل سیڈان کی نمایاں خصوصیات میں 650 کلومیٹر تک کی ڈرائیونگ رینج شامل ہے، جو صارفین کو شہری اور دور درازکے سفر دونوں میں بھرپور اعتماد فراہم کرتی ہے، اس کے علاوہ گاڑی میں 82.56 kWh کا طاقتور بیٹری پیک نصب ہے جو نہ صرف کارکردگی بہتر بناتا ہے بلکہ زیادہ دورانیے تک مسلسل رینج بھی برقرار رکھتا ہے۔

گاڑی کی رفتار بھی قابلِ ذکر ہے، کیونکہ سیل سیڈان صرف 5.9 سیکنڈ میں 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر سکتی ہے، جو اسے اپنی کلاس میں ایک بہترین اور تیز رفتار انتخاب بناتی ہے، اس کارکردگی، طاقت، بہتر رینج اور BYD کی جانب سے دی گئی خصوصی پیشکش اس ماڈل کو پاکستانی صارفین کے لیے مزید پرکشش بنا رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *