اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے باضابطہ طور پر شیڈول جاری کر دیا ہے،جس کے تحت نیا لوکل گورنمنٹ نظام 15 فروری کو ہونے والی پولنگ کے بعد فعال ہو جائے گا۔

طویل انتظار کے بعد جاری ہونے والے اس اعلان نے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی انتخابی سرگرمیوں میں ایک نئی تیزی پیدا کر دی ہے،جاری کردہ شیڈول کے مطابق پولنگ کا عمل 15 فروری کو صبح 8 بجے شروع ہوگا اور شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

انتخابی عمل کو منظم، شفاف اور پرامن بنانے کے لیے الیکشن کمیشن نے متعلقہ حکام کو انتظامات بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں، پولنگ اسٹیشنز کی فہرست، عملے کی تعیناتی، سیکورٹی پلان اور دیگر انتظامات آئندہ چند ہفتوں میں مکمل کیے جائیں گے۔

ریٹرننگ افسران 19 دسمبر کو امیدواروں کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے سے متعلق نوٹس آویزاں کریں گے اس کے بعد امیدواروں کو 22 دسمبر سے 27 دسمبر تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :دھاندلی الزامات بے بنیاد، مخصوص عناصرضمنی انتخابات متنازع بنانا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن

کاغذات کی جانچ پڑتال اعتراضات اور دیگر قواعد کے مطابق تمام کارروائی شیڈول کے تحت مکمل کی جائے گی،اگرامیدواروں کو کاغذات سے متعلق کسی فیصلے پر اعتراض ہو تو وہ 5 جنوری سے 8 جنوری کے دوران اپیلیں دائر کر سکیں گے۔

الیکشن ٹریبونلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یہ اپیلیں 9 جنوری سے 13 جنوری کے درمیان نمٹا دیں تاکہ انتخابی عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو، ٹریبونلز کے فیصلے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی اور انتخابی مہم باقاعدہ طور پر شروع ہو سکے گی۔

اس شیڈول کے اجرا کے بعد اسلام آباد میں بلدیاتی نظام کی بحالی کی طرف ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہےجس سے شہری مسائل کے حل کے لیے مقامی سطح پر نمائندگی کو تقویت ملے گی۔ الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *