عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

بین الاقوامی آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد دوبارہ اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد لندن برینٹ اور امریکی خام تیل دونوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق لندن برینٹ خام تیل کی قیمت 4 ڈالر 13 سینٹس اضافے کے بعد 91 ڈالر 93 سینٹس فی بیرل ہو گئی ہے۔ اسی طرح اپریل کے لیے امریکی خام تیل کے سودے 4 ڈالر 31 سینٹس اضافے کے بعد 87 ڈالر 76 سینٹس فی بیرل طے پائے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ سیشن میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس دوران لندن برینٹ کی قیمت 14 ڈالر 30 سینٹس کمی کے بعد 84 ڈالر 66 سینٹس فی بیرل تک آ گئی تھی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 80 ڈالر 66 سینٹس فی بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔

مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 119 ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر دیکھی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: خام تیل کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا، قیمتیں مزید گر گئیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *