وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے عوام کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پندرہ دن سے ریلوے کی روزانہ آمدنی 300 ملین روپے تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ تین دہائیوں کا ریکارڈ توڑنے کا سنگ میل ہے۔
وزیر ریلوے کے مطابق یہ کامیابی گزشتہ آٹھ ماہ سے جاری اصلاحات کے نتیجے میں ممکن ہوئی، جن میں ریلوے کی جدیدکاری، ڈیجیٹائزیشن اور انتظامی نظام میں بہتری شامل ہے۔
ان اصلاحات کے باعث نہ صرف مسافر بلکہ فریٹ آمدنی میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کی اصلاحات کے ذریعے ہر اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کی گئی ہے اور ٹریک کے معیار کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
محمد حنیف عباسی نے مزید بتایا کہ نوکندی سے روہڑی اور روہڑی سے کراچی تک کے ٹریک کی بہتری کے معاہدے مکمل ہو چکے ہیں اور بہت جلد یہ منصوبے عملی طور پر شروع کر دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان ریلوے نے مسافروں پر بھاری جرمانے عائد کردیے
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور یہ تمام اقدامات وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق جاری ہیں۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران تمام مقررہ اہداف مکمل کیے جائیں گے اور 31 دسمبر 2026 تک ریلوے کے ہر منصوبے کو مکمل کر کے ادارے کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالا جائے گا۔
ر ریلوے محمد حنیف عباسی کی پاکستان کی عوام کو بڑی خوشخبری!
پچھلے 8 ماہ میں ریلوے میں اصلاحات کے نتیجے میں، روزانہ آمدن میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ وزیر ریلوے
گزشتہ پندرہ دن سے روزانہ 300 ملین روپے کی آمدنی حاصل ہو رہی۔ محمد حنیف عباسی
روزانہ کی یہ آمدن پچھلے تیس سال کا… pic.twitter.com/kyzP0Ac8Id
— Ministry of Railways – Pakistan (@MOR_Pakistan) December 9, 2025

