نیشنل گیمز 2025: پوائنٹ ٹیبل میں پاکستان آرمی کی برتری برقرار، واپڈا کی کارکردگی بھی مثالی

نیشنل گیمز 2025: پوائنٹ ٹیبل میں پاکستان آرمی کی برتری برقرار، واپڈا کی کارکردگی بھی مثالی

نیشنل گیمز 2025 میں مقابلوں کا سلسلہ تیز رفتاری سے جاری ہے اور پوائنٹ ٹیبل پر پاکستان آرمی کی برتری مزید مضبوط ہو گئی ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق آرمی 71 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، جبکہ واپڈا 27 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیشنل گیمز: پاک آرمی کھیل کے میدان میں بھی چھا گئی، 48 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست

بدھ کو جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق آرمی نے ایتھلیٹکس، باکسنگ، ویٹ لفٹنگ اور شوٹنگ کے مختلف مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی برتری میں اضافہ کیا۔ آرمی کے کھلاڑیوں نے نہ صرف گولڈ میڈلز کی تعداد بڑھائی بلکہ مجموعی پوائنٹس میں بھی حریف ٹیموں کو واضح طور پر پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

واپڈا بھی اپنا کھیل بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے، جو 27 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، پاک نیوی نے بھی نیشنل گیمز میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 10 گولڈ میڈل حاصل کر کے اسکور ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کی، اسی طرح پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) 5 گولڈ میڈل کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، واپڈا نے بھی  تیراکی، رسلنگ اور اسکواش کے چند اہم مقابلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے روز نئے مقابلوں کے نتائج پوائنٹ ٹیبل پر مزید ردوبدل کا سبب بن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں نیشنل گیمز کے مقابلے جاری، شوٹنگ میں پاکستان آرمی کی بالادستی برقرار

واضح رہے کہ نیشنل گیمز 2025 میں ملک بھر کی 14 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن کے درمیان مختلف انفرادی اور ٹیم ایونٹس میں سخت مقابلہ جاری ہے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ اس بار گیمز میں کھلاڑیوں کا جوش و خروش قابلِ دید ہے، جبکہ میدانوں میں تماشائیوں کی بڑی تعداد دلچسپی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

ایونٹ کے منتظمین نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ چند روز میں مقابلے مزید دلچسپ مرحلے میں داخل ہوں گے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی سے پوائنٹ ٹیبل میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *