آئی سی سی کی جانب سے اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا جس کیلئے سوشل میڈیا پر پوسٹر جاری کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے پوسٹر میں بھارتی ، سری لنکن، جنوبی افریقی، انگلینڈ اور آسٹریلوی کپتان کی تصویر شامل ہے۔ لیکن آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کے ساتھ ایک بار پھرتعصب کا مظاہرہ کیا گیا ، ٹکٹس کی فروخت والے پوسٹر سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی تصویر غائب کردی ۔
آئی سی سی کے اس رویے پر پاکستانی شائقین برہم ہوگئے۔ شائقین کی جانب سے آئی سی سی پر تنقید کی گئی اور اس عمل پر حیرانگی کا اظہار کیا گیا۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آئندہ برس فروری ،مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
دنیا بھر کے کرکٹ شائقین آج سے آن لائن ٹکٹس خرید سکیں گے۔: ٹکٹس کی فروخت کی شروعات میں ہی پاکستان اور بھارت کے میچ کے ٹکٹس کی مانگ سب سے زیادہ دیکھنے میں آئی۔
مزید پڑھیں: نیشنل گیمز 2025: پوائنٹ ٹیبل میں پاکستان آرمی کی برتری برقرار، واپڈا کی کارکردگی بھی مثالی

