Skip to content
پیٹرول کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی تاریخی اضافہ
مٹی کےتیل کی قیمت میں تاریخی اضافہ کر دیا گیا، مٹی کا تیل130 روپے 8پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے سے نئی قیمت318 روپے 81پیسےفی لیٹر ہوگئی۔
وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے بعد مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی بھاری اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 130 روپے 8 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 318 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 67 روپے 82 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس سے اس کی نئی قیمت 235 روپے 1 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
مٹی کے تیل پر 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی بھی عائد ہے جبکہ لائٹ ڈیزل پر اس وقت 15 روپے 84 پیسے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ رات ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لٹر کا اضافہ کیا تھا، جس کے بعد اب دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں ۔