وہ 10شاندار فیچرز جو آ پ کے موبائل کو بدل کر رکھ دیں گے

وہ 10شاندار فیچرز جو آ پ کے موبائل کو بدل کر رکھ دیں گے

ایپل نے ایک بار پھر آئی فون صارفین کے لیے شاندار سرپرائز تیار کر لیا ہے، کمپنی بہت جلد iOS 26.2 جاری کرنے جا رہی ہے، جو موجودہ ورژن کے بعد دوسری بڑی اور انتہائی اہم اپ ڈیٹ ہوگی۔اس اپ ڈیٹ میں تقریباً 15 نئی خصوصیات شامل کی گئی ہیں جن کا مقصد نہ صرف روزمرہ تجربہ بہتر بنانا ہے بلکہ فون کو پہلے سے زیادہ اسمارٹ، پرفارمنس کے لحاظ سے مضبوط اور سیکورٹی کے اعتبار سے محفوظ بنانا بھی ہے۔ٹیکنالوجی ماہرین اس اپ ڈیٹ کو ایک اسمارٹ اپ گریڈ قرار دے رہے ہیں کیونکہ اس میں صارفین کی مختلف ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے نمایاں بہتریاں کی گئی ہیں۔

ایمرجنسی الارم

نوٹیفکیشن کے ساتھ الارم ایپل نے ریمائنڈرز ایپ میں ایک اہم تبدیلی کی ہے اب صرف نوٹیفکیشن آنے کے بجائے ایک واضح آواز والا الارم بھی بجے گا جو اُن صارفین کے لیے نہایت فائدہ مند ہوگا جنہیں اہم کام بھول جانے کی عادت ہوتی ہے۔

لاک اسکرین پر شیشے جیسی گھڑی

لاک اسکرین صارفین کی پسندیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نیا گلاس اسٹائل ٹائم سلائیڈر شامل کیا گیا ہے۔اس میں فونٹ کی ٹرانسپیرنسی اور بلر لیول کو مرضی کے مطابق ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے، جو ڈسپلے کو زیادہ دلکش بناتا ہے۔کانٹیکٹس کے بغیر فائل شیئرنگایپل نے اینڈرائیڈ جیسی سہولت متعارف کرواتے ہوئے یہ فیچر شامل کیا ہے کہ صارف کسی ایسے شخص کے ساتھ بھی فائل شیئر کر سکے گا جو اس کے رابطہ نمبروں میں موجود نہ ہوشیئرنگ کوڈ 30 دن تک کام کرے گا۔

آف لائن لیرکس

میوزک کے شائقین کے لیے یہ اضافہ خاص توجہ کا حامل ہے۔ اب انٹرنیٹ نہ ہونے کے باوجود بھی گانوں کے بول دیکھے جا سکیں گے، جس سے سفر یا کمزور نیٹ ورک والے علاقوں میں میوزک کا لطف بہتر ہو جائے گا۔

بہترصحت کے لئے جدید فیچرز

اپ ڈیٹ میں ایک نئی اسکیل شامل کی گئی ہے، جو صارف کو اپنی سلیپ کوالٹی زیادہ تفصیل سے سمجھنے میں مدد دے گی پوڈکاسٹ کے خودکار چیپٹرزپوڈکاسٹ ایپ ہر ایپی سوڈ کے لیے خود بخود چیپٹرز بنا دے گی جبکہ ٹرانسکرپٹ میں موجود لنکس بھی قابلِ استعمال ہوں گے یہ خصوصیت سیکھنے اور تحقیق کرنے والوں کے لیے بہترین ہے۔

غیر محفوظ پاس ورڈز کا سراغ
پاس ورڈز ایپ میں نئی کیٹیگری متعارف کروائی گئی ہے جس میں صارف یہ دیکھ سکتا ہے کہ کون سی ویب سائٹس محفوظ طریقے سے پاس ورڈ اسٹور نہیں کر رہیں۔نوٹیفکیشن پر اسکرین لائٹفون سائلنٹ ہونے کی صورت میں بھی نوٹیفکیشن آتے ہی اسکرین خود بخود روشن ہو جائے گی، جس سے پیغامات یا الرٹس محسوس کرنا آسان ہوگا۔

نیوز ایپ میں بہتری

نیوز کیٹیگریز اب بٹنوں کی صورت میں نظر آئیں گی، جس سے مختلف موضوعات تک رسائی مزید آسان ہو گئی ہے ایمرجنسی الرٹس کا نیا کنٹرول سیکشنزلزلوں سمیت تمام ہنگامی الرٹس کو ایک علیحدہ سیکشن سے کنٹرول کیا جا سکے گا، جو صارفین کو زیادہ سہولت فراہم کرتا ہے۔

گیمز سے متعلق ترتیب

گیمز کو اب اسٹوریج سائز کے مطابق ترتیب دیا جا سکے گا، جس سے موبائل مینجمنٹ پہلے سے آسان ہو جائے گی کار پلے میں بہتر میسجنگ انٹرفیسڈرائیونگ کے دوران میسجز استعمال کرنے والوں کے لیے نیا سادہ اور آسان ڈیزائن شامل کیا گیا ہے۔جاپانی صارفین کے لیے نئے وائس اسسٹنٹسجاپان میں رہنے والے صارفین سسٹم بٹن سے مختلف وائس اسسٹنٹس منتخب کر سکیں گے۔

آئی پیڈ میں اسمارٹ ملٹی ٹاسکنگ
ایپس کو اسپلٹ ویو یا سلائیڈ اوور میں کھولنے کا عمل مزید روان اور سمجھدار بنا دیا گیا ہے چھوٹی مگر دلکش UI تبدیلیاں نئے آئیکنز، اینیمیشنز اور اسموٹھ ٹرانزیشنز بھی شامل ہیں، جو مجموعی تجربے کو مزید پرکشش بناتے ہیں۔مختصراً، iOS 26.2 صرف بگ فکس نہیں بلکہ ایک مکمل اور جدید اپ گریڈ ہے، جس کا مقصد آئی فون کو تیز تر، زیادہ محفوظ، زیادہ خوبصورت اور استعمال میں آسان بنانا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *