بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو پاکستان میں ابتدائی آپریشنز کیلئے این او سی جاری

بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو پاکستان میں ابتدائی آپریشنز کیلئے این او سی جاری

پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (پی وی اے آر اے) نے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو پاکستان میں ابتدائی آپریشنز کے لیے این او سی جاری کر دیا ہےحکام کے مطابق یہ اقدام ملک میں ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈرز کے لیے ایک منظم اور شفاف ریگولیٹری فریم ورک قائم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

این او سی جاری کرنے کا فیصلہ پی وی اے آر اے کی جانب سے متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ مشاورت اور باضابطہ جائزے کے بعد کیا گیا۔
این او سی کے ذریعے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو پاکستان میں ابتدائی تیاری اور مشاورتی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کی اجازت مل گئی ہے، تاہم یہ مکمل آپریٹنگ لائسنس نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقات

این او سی کے تحت دونوں پلیٹ فارمز ایف ایم یو کے goAML سسٹم پر رپورٹنگ اینٹٹیز کے طور پر رجسٹریشن شروع کر سکیں گے اور ایس ای سی پی کے ساتھ رابطہ کر کے مقامی ریگولیٹڈ سبسڈیریز کا اندراج ممکن ہو سکے گا۔

لائسنسنگ ریگولیشنز کے نفاذ کے بعد مکمل VASP لائسنس کے لیے درخواستیں جمع کروائی جا سکیں گی اور goAML رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد پی وی اے آر اے کے مطابق AML رجسٹرڈ سروسز فراہم کی جا سکیں گی۔پی وی اے آر اے کا مقصد مارکیٹ میں شفافیت، صارفین کے تحفظ اور مالی استحکام کو یقینی بناتے ہوئے ذمہ دارانہ جدت کو فروغ دینا ہےاس این او سی فریم ورک کا آغاز پاکستان کے مالی نظم اور ڈیجیٹل جدت کے عزم کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک مشیر مقرر

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ پی وی اے آر اے دنیا کی پہلی AI سے چلنے والی ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بن رہی ہے اور اتھارٹی نے پہلے ہی AI پر مبنی ایپلیکیشن ایویلیوایشن سسٹم، ریکروٹمنٹ پورٹل اور ریگولیٹری دستاویزات کے جائزے کے لیے AI ٹول متعارف کرا دیا ہے۔
چیئرمین پی وی اے آر اے بلال بن ثاقب نے کہا کہ این او سی کا اجراء پاکستان کے ڈیجیٹل ایسٹ ایکو سسٹم کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے اور یہ مرحلہ وار اور بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ریگولیٹری فریم ورک کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *