بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: سوشل پروٹیکشن والٹ اور مفت سم کے حصول سے متعلق اہم خبر

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: سوشل پروٹیکشن والٹ اور مفت سم کے حصول سے متعلق اہم خبر

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے مستحق خواتین کے لیے سوشل پروٹیکشن والٹ اور مفت سم کے حصول سے متعلق اہم پیغام جاری کیا ہے۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق بی آئی ایس پی ایک نیا اور محفوظ ادائیگی نظام متعارف کروا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد بینیفشریز تک سہل اور محفوظ ڈیجیٹل ادائیگیاں پہنچانا ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے مزید وضاحت کی کہ خواتین اپنا ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے قریبی بی آئی ایس پی دفتر یا کیمپ سائٹ سے مفت سم حاصل کر سکتی ہیں۔ بائیو میٹرک تصدیق کے بعد یہی سم آپ کا سوشل پروٹیکشن والٹ اکاؤنٹ بن جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی غیر متعلقہ شخص کو پیسے دینے یا والٹ اکاؤنٹ فعال کروانے کے لیے پیسے دینے کی ضرورت نہیں ہے اور یہ عمل صرف بی آئی ایس پی کے عملے کے ذریعے ہی کیا جائے۔

بی آئی ایس پی کے ذرائع کے مطابق اس پروگرام کے تحت ایک کروڑ سوشل پروٹیکشن والٹ کھولے جا رہے ہیں اور تمام بینیفشریز کو مفت سم فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ اپنے والٹ اکاؤنٹ کے ذریعے ادائیگیاں وصول کر سکیں۔ یہ نظام خواتین کے لیے مالی شمولیت کو بڑھانے اور انہیں محفوظ اور براہ راست امداد فراہم کرنے کا ایک اہم قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی آئی ایس پی کے تحت ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس کے قیام کا آغاز، کیش لیس اکانومی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا،شہباز شریف

بی آئی ایس پی کے اس نئے نظام سے نہ صرف خواتین کی مالی آزادی میں اضافہ ہوگا بلکہ ادائیگیوں میں شفافیت اور سہولت بھی بڑھے گی۔ اس کے علاوہ، مفت سمز اور والٹ اکاؤنٹس کے ذریعے مستحق خواتین اب آسانی سے بینکنگ اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کا حصہ بن سکیں گی، جو ملک میں خواتین کے مالی حقوق کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

سینیٹر روبینہ خالد نے اختتام میں مستحق خواتین سے اپیل کی کہ وہ صرف بی آئی ایس پی کے عملے کے ذریعے اپنے والٹ اکاؤنٹ کو فعال کریں اور اس نظام سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *