نومئی کی منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد کیسے کرایا گیا؟فیض حمید شواہد دیں گے،فیصل واوڈا

نومئی کی منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد کیسے کرایا گیا؟فیض حمید شواہد دیں گے،فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے نے کہا ہے کہ فیض حمید نہ صرف اہم مقدمات میں گواہی دینے جا رہے ہیں بلکہ وہ 9 مئی 2023 کے واقعات کی مبینہ منصوبہ بندی سے متعلق بھی شواہد پیش کریں گے،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض حمید کو حال ہی میں ایک کیس میں سزا ہو چکی ہے اور پوری پی ٹی آئی اس وقت ’’کمپرومائزڈ‘‘ نظر آ رہی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ تفتیش کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور اس کا دائرہ کار کافی وسیع کر دیا گیا ہے ان کے مطابق صرف سیاسی شخصیات ہی نہیں بلکہ جج، بیوروکریٹس، یوٹیوبرز اور وی لاگرز سمیت ہر وہ فرد جس کا کسی بھی طرح 9 مئی کے واقعات میں کردار رہا ہوگا، اس کے خلاف ٹرائل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :فیض حمید شواہد کیساتھ عمران خان کیخلاف گواہی دینے جا رہے ہیں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ نو مئی کی منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد کیسے کرایا گیا ، فیض حمید شواہد دیں گے ، فیض حمید یہ بیان دینے جا رہے ہیں کہ بطور وزیر اعظم عمران خان کس نوعیت کی ہدایات جاری کرتے تھے۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ 9 مئی کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بھی فیض حمید کے پاس اہم شواہد موجود ہیں جو وہ تفتیشی اداروں کے سامنے پیش کرنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس نے جرم کیا ہے وہ سزا پائے گا اور اس سلسلے میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اندرونی سطح پر یہ تسلیم کر رہی ہے کہ “مائنس” ہو چکا ہے اور بعض رہنما خود کو لاتعلق ظاہر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :فیض حمید سے فیضیاب ہونے والوں کا ٹرائل : طارق فضل چوہدری کا بڑا دعویٰ

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک اہم شخصیت کی سینیٹرشپ بھی ختم ہونے والی ہے، جبکہ شیخ وقاص اکرم کے حوالے سے بھی سخت ریمارکس دیے۔خیبر پختونخوا میں ممکنہ گورنر راج سے متعلق واوڈا نے کہا کہ گورنر راج یا پابندی کے نفاذ میں کچھ تاخیر ہو سکتی ہے کیونکہ ’’پارٹی لیٹ گئی ہے‘‘۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی اب مذاکرات پر آمادہ دکھائی دے رہی ہے، جس وجہ سے بظاہر گورنر راج ملتوی ہوسکتا ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *