پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں پنجاب کی گیارہ نشستوں پر انڈیپنڈنٹ گروپ نے واضح برتری حاصل کی ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تاڑڑ کے مطابق، انڈیپنڈنٹ گروپ نے گیارہ میں سے آٹھ نشستوں پر کامیابی سمیٹی، جبکہ دو نشستوں پر حامد خان گروپ کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ ایک نشست پر نتائج ابھی باقی ہیں۔
حامد خان گروپ کے سلمان اکرم راجہ اور شفقٹ چوہان پاکستان بار کونسل کے ممبر منتخب ہوئے ہیں۔ انڈیپنڈنٹ گروپ کے اعظم نذیر تاڑڑ، احسن بھون، اور پیر مسعود چشتی بھی ممبر پاکستان بار کونسل منتخب ہوئے ہیں۔
اسی طرح، عامر سعید راں، طاہر ناصراللہ وارئچ، حفیظ الرحمان چوہدری، ثاقب اکرم گوندل، اور سید قلب حسن کو بھی ممبر پاکستان بار کونسل منتخب ہونے کا موقع ملا ہے۔ امیدواروں کی کامیابی کا حتمی نتیجہ 22 دسمبر کو جاری کیا جائے گا۔