کوہاٹ جلسہ ناکام ہوا، سہیل آفریدی جلسوں کے بجائے کارکردگی سے مقابلہ کریں، بیرسٹر عقیل

کوہاٹ جلسہ ناکام ہوا، سہیل آفریدی جلسوں کے بجائے کارکردگی سے مقابلہ کریں، بیرسٹر عقیل

وزیرِمملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے سہیل آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جلسوں اور دھرنوں کی بجائے دیگر صوبوں کی کارکردگی کے ساتھ موازنہ کریں۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ اداروں میں خود احتسابی کا عمل جاری ہے اور اس کا واضح ثبوت فیض حمید کو دی گئی سزا ہے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت گزشتہ13 سال سے اقتدار میں ہے، مگر اس دوران ترقیاتی منصوبوں میں نمایاں پیش رفت نہیں ہوئی۔

عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ مسائل کے حل اور ترقی کے لیے دیے تھے نہ کہ فساد اور دھرنوں کے لیے ،بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ کوہاٹ کا جلسہ ناکام ہوا یہ ظاہر کرتا ہے کہ عوام کی ترجیحات کو نظرانداز کیا جا رہا ہے سہیل آفریدی جلسوں کے بجائے کارکردگی سے مقابلہ کریں  ۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کا جلسہ ناکام: کارکنان جلسہ گاہ چھوڑ گئے، کرسیاں بھی ساتھ لے گئے

وزیرِمملکت نے پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دن رات محنت کر رہی ہیں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی کی ترجیح اڈیالہ جیل جانا اور جلسے کرنا رہ گئی ہے جبکہ اصل توجہ عوامی خدمت اور دیگر صوبوں کی کارکردگی سے مقابلہ کرنے پر ہونی چاہیے۔

بیرسٹر عقیل ملک نے مزید کہا کہ عوام نے سیاسی جماعتوں کو ووٹ ترقیاتی اور سماجی فلاح کے لیے دیے ہیں نہ کہ احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے لیے۔
انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کر سکی ، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اداروں میں خود احتسابی کا عمل جاری ہے اور کسی بھی فرد کو قانون سے استثناء حاصل نہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *