سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے بعد پنجاب بھر میں کالجز کی نجکاری کی منظوری

سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے بعد پنجاب بھر میں کالجز کی نجکاری کی منظوری

پنجاب میں سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے بعد اعلیٰ تعلیم کا شعبہ بھی حکومتی منصوبے کی زد میں آگیا، راولپنڈی ڈویژن سمیت پنجاب بھر میں کالجوں کی نجکاری کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے بعد اعلیٰ تعلیم کا شعبہ بھی حکومتی منصوبے کی زد میں آگیا، راولپنڈی ڈویژن سمیت پنجاب بھر میں کالجوں کی نجکاری کی منظوری دے دی گئی اورپہلے مرحلے کے لیے 70 کالجوں کی فہرست کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اور نجکاری کی منظوری دے دی گئی ہے۔

پہلے مرحلے میں راولپنڈی سمیت پنجاب کے تمام کامرس کالجز کی نجکاری کی جائے گی۔ کامرس کالجوں کو فہرست میں سرفہرست رکھا گیا ہے، حکومت نے انہیں خزانے پر بڑا مالی بوجھ قرار دیا ہے۔

ایسے کالجوں میں جن میں طلباء کی تعداد کم ہے اور جو ایک دوسرے کے قریب واقع ہیں ان کو بھی ترجیح دی گئی ہے اور اسکیساتھ ساتھ، قریبی اداروں کے طلباء کو ضم کرنے کے منصوبے کو بھی شامل کیا گیاہے جبکہ نجکاری کا عمل نئے سال کے آغاز پر جنوری 2026 میں شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں: سکولز اور کالجز میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان

نئے تعلیمی سیشن کے آغاز سے قبل پہلا مرحلہ مکمل ہونے کی امید ہے۔ اس وقت پنجاب میں کل 550 کالجز ہیں، اور حکومت اگلے دو سالوں میں ان میں سے 200 کو آؤٹ سورس کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ دریں اثناء مزید 4500 سرکاری سکولوں کی نجکاری کا تیسرا مرحلہ بھی اسی ماہ شروع ہو گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *