نادرا نے بچوں سے متعلق والدین کو اہم ہدایات جاری کردیں

نادرا نے بچوں سے متعلق والدین کو اہم ہدایات جاری کردیں

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا ) نے شہریوں کو ب فارم پر تاریخ پیدائش میں ترمیم کروانے کی سہولت فراہم کر دی ہے، جس سے والدین کو بچوں کی رجسٹریشن کے عمل میں بڑی آسانی میسر آ گئی ہے۔

ب فارم، جسے چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی کہا جاتا ہے، پاسپورٹ کے حصول، تعلیمی اداروں میں داخلے اور بچوں کے بین الاقوامی سفر کے لیے ایک اہم اور لازمی دستاویز تصور کیا جاتا ہے۔ نادرا کی جانب سے اس سہولت کے متعارف ہونے کے بعد والدین کو ب فارم کی درستگی کے لیے طویل مراحل سے نہیں گزرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:نادرا کی ب فارم سے متعلق نئی ہدایات جاری

نادرا نے اپنے آن لائن سسٹم کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے، جس کے تحت اب والدین نادرا دفاتر کا دورہ کیے بغیر ب فارم کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ طویل قطاروں کے خاتمے اور رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے درخواستیں جمع کروانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جس سے شہری گھر بیٹھے یہ سہولت حاصل کر سکیں گے۔

آن لائن رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ نادرا نے ب فارم پر تاریخ پیدائش درست کروانے کا طریقہ کار بھی واضح کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شہریوں کے سوالات کے جواب میں نادرا نے بتایا کہ اگر ب فارم کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے تو والدین کو سب سے پہلے متعلقہ یونین کونسل سے تاریخ پیدائش کی درستگی کروانا ہوگی۔

نادرا کے مطابق تاریخ پیدائش میں ترمیم کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ شہری درست تاریخ پیدائش کے مستند ثبوت کے ساتھ نادرا رجسٹریشن سینٹر سے رجوع کریں۔ قابل قبول دستاویزات میں اصل سفری دستاویزات، تعلیمی سرٹیفکیٹس، سروس ریکارڈ یا میڈیکل ریکارڈ شامل ہیں، جن کی بنیاد پر تصحیح کی درخواست پر کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:بچے کا ب فارم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اب آپ کو نادرا دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں

نادرا نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی تصحیح کی درخواست جمع کروانے سے قبل تمام دستاویزات کی درستگی اور تصدیق کو یقینی بنائیں تاکہ درخواست کے عمل میں غیر ضروری تاخیر سے بچا جا سکے۔ نادرا حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور رجسٹریشن کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *