پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کےلیے خوشخبری

پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کےلیے خوشخبری

نیشنل سیونگز ڈویژن کی جانب سے 200 روپے کے پرائز بانڈ قرعہ اندازی نمبر 104 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، یہ قرعہ اندازی پیر، 15 دسمبر 2025 کو صبح 10 بجے لاہور میں منعقد کی گئی جہاں سرکاری افسران اور عوامی نمائندوں کی موجودگی میں شفاف اور منصفانہ انداز میں عمل مکمل کیا گیا۔

نیشنل سیونگز کے مطابق 200 روپے کے پرائز بانڈ اسکیم کے تحت اس قرعہ اندازی میں پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے رکھا گیا تھا جو ایک خوش نصیب سرمایہ کار کے نام نکلا۔اس کے علاوہ پانچ خوش قسمت افراد کو دوسرا انعام ملا جس کی مالیت 2 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس ہے، اسی طرح تیسرا انعام 2 ہزار 349 افراد کو دیا گیا جن میں ہر کامیاب امیدوار کو 1,250 روپے ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :750 روپے مالیت کا پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے خوشخبری

اس قرعہ اندازی میں پاکستان کے مختلف شہروں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی جو کم سرمایہ کاری کے ذریعے انعام جیتنے کی امید رکھتے تھے۔
نیشنل سیونگز حکام کا کہنا ہے کہ پرائز بانڈ اسکیم عوام کے لیے قابلِ اعتماد سرمایہ کاری کا ذریعہ ہے، جس میں نہ صرف رقم محفوظ رہتی ہے بلکہ وقتاً فوقتاً قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات جیتنے کا موقع بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

نیشنل سیونگز ڈویژن نے نتائج کو حتمی قرار دیتے ہوئے بانڈ ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بانڈ نمبرز کو سرکاری طور پر جاری کردہ فہرست سے ہندسہ بہ ہندسہ احتیاط سے چیک کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ جیت کی تصدیق بروقت کی جا سکے،قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے افراد تصدیق کے بعد نیشنل سیونگز کے مجاز دفاتر یا مقررہ بینک برانچز سے اپنی انعامی رقم وصول کر سکتے ہیں۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ حکومتی قوانین کے مطابق انعامی رقم کی ادائیگی کے وقت مقررہ شرح سے ٹیکس کٹوتی کی جائے گی، سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ انعام وصول کرنے سے قبل متعلقہ قواعد و ضوابط سے آگاہی حاصل کر لیں تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *