ایران نے شہید رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری مذہبی تقریبات 4 اور 5 جولائی کو منعقد ہوں گی۔ ان تقریبات کے دوران ان کے جسد خاکی کی الوداعی رسومات امام خمینی موصلے میں ادا کی جائیں گی۔
رپورٹس کے مطابق رہبر اعلیٰ کی نماز جنازہ اور جنازے کا جلوس 6 جولائی کو نکالا جائے گا، جبکہ 7 جولائی کو مقدس شہر قم میں بھی جنازے کا جلوس منعقد ہوگا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین 9 جولائی کو شمال مشرقی ایرانی شہر مشہد میں کی جائے گی، جہاں انہیں روضہ امام رضا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
ایرانی میڈیا نے یہ بھی کہا ہے کہ ان تمام تقاریب میں دنیا بھر کے مسلمانوں اور ایران سے محبت کرنے والوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای فروری میں ایران پر ہونے والے اسرائیلی اور امریکی حملوں میں شہید ہوئے تھے، اور ان کی وفات کے ساتھ ایران میں تین دہائیوں پر مشتمل قیادت کا دور بھی اختتام پذیر ہو گیا۔