پی ایس ایل 11 میں کتنے میچز کھیلے جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پی ایس ایل 11 میں کتنے میچز کھیلے جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان سپر لیگ 11 کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت پی ایس ایل کے نئے سیزن میں 44 میچز کھیلے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 8 ٹیموں کا ایونٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر ہی ہوگا، ہر ٹیم کو کم سے کم 10 میچز کھیلنے کو ملیں گے، ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میچز آئندہ سال 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک 5 شہروں میں کھیلے جائیں گے، پاکستان سپر لیگ 11 میں 39 دن میں 44 میچ کھیلے جائیں گے۔

پہلے مرحلے میں 28 میچز جبکہ دوسرے مرحلے میں 8 ٹیموں کو 4-4 کے 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سپر فور مرحلے میں ہر ٹیم 3-3 میچ کھیلے گی، سپر فور مرحلے میں 12 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ دونوں گروپس کی 2 ٹاپ ٹیمیں پلے آف کھیلیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل میچز مظفرآباد میں کرانے کا فیصلہ، چیئرمین پی سی بی کے اعلان نے بھارت میں کھلبلی مچا دی

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ 8 جنوری 2026 کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں نئی ٹیموں کی نیلامی کا انعقاد کرے گا، جہاں سب سے بڑی بولی دینے والوں کو پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائزز کے حقوق پیش کیے جائیں گے ۔

 اس نیلامی کو براہِ راست نشر کیا جائے گا، جس سے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور دنیا بھر کے ممکنہ سرمایہ کاروں اور کرکٹ شائقین کو عالمی سطح پر رسائی حاصل ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سید محسن نقوی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کی ونڈو کا اعلان کرچکے ہیں جو 26 مارچ سے 3 مئی تک مختلف شہروں میں منعقد ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کا لندن میں ’روڈ شو‘ کروانے کا فیصلہ

دریں اثناء نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں پی ایس ایل ٹرافی کی نمائش کے موقع پر شائقین کی بڑی تعداد پہنچ گئی ، ٹرافی کو خصوصی بس کے ذریعے ٹائمز اسکوائر پہنچایا گیا، کرکٹرز شان مسعود، سلمان علی آغا، فہیم اشرف ، صائم ایوب، سعود شکیل، ابرار احمد ٹرافی کے ہمراہ ٹائمز اسکوائر پر پہنچے جبکہ تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اورسی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر بھی شریک ہوئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *