آئی کیو قمر نے چاند کی تصاویر بنانے کا کام شروع کر دیا، پہلی تصویر موصول

آئی کیو قمر نے چاند کی تصاویر بنانے  کا کام شروع کر دیا، پہلی تصویر موصول

پاکستانی سٹلائٹ مشن آئی کیو قمر نے چاند کی تصاویر بنانے کا کام شروع کردیا ، پہلی تصویر موصول ہو گئی ہے۔

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر ‘‘ کامیابی سے چاند کے مدار میں 8 مئی کو داخل ہوا تھا ۔ آئی کیو قمر نے چاند کی تصاویر بنانے کا کام کامیابی سےشروع کردیا اور باضابطہ طور پر لی گئی پہلی تصویر موصول ہوچکی ہے جسے چینی حکام نے پاکستان سفیر کے حوالے کر دیا ہے ۔ آئی کیو قمر کی لی گئی پہلی تصاویر میں سورج کی تیز روشنی نظر آرہی ہے۔

lunar

یہ بھی پڑھیں: خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے آئی کیوب قمر کے کامیاب مشن پر خصوصی تقریب منقعد کی گئی جس میں چینی حکام نے آئی کیوب قمر سے موصول ہونے پہلی تصاویر پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کے حوالے کر دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق آئی کیوب قمر کو کامیابی سے چاند کے مقررہ مدار میں چھوڑ ا جا چکا ہے۔ آئی کیوب قمر تمام مقررہ پیرا میٹرز کے مطابق کام کر رہا ہے۔  پاکستان کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے پہلے چاند سیٹلائٹ مشن آئی کیو قمر نے چاند کے مدار سے پہلی تصویر بھیجی دی ہے۔

مشن قمر چاند کے مدار میں داخل ہونے والا پہلا پاکستانی سیٹلائٹ ہے اور اس نے 12 گھنٹوں میں اپنی گردش مکمل کی۔ بدھ کے روز آئی کیو قمر نے کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار میں داخل ہو کر ایک اہم سنگ میل عبور کیا۔جس کے بعد پاکستان اپنا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیو قمر لانچ کرنے والا چھٹا ملک بن گیا  ہے۔

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر ‘‘ کامیابی کیساتھ چاند کے مدار میں 8 مئی بدھ کے روز داخل ہواتھا، گزشتہ ہفتے سیٹلائٹ کی لانچ سے قبل یہ کہا گیا تھا کہ پاکستانی سیٹلائٹ چاند کی سطح کی مختلف تصاویر حاصل کرے گا، جس سے پاکستان کو تحقیقی مقاصد کے لیے اپنی سیٹلائٹ تصاویر فراہم ہوں گی۔ رپورٹس کے مطابق چانگ 6 مشن 2 جون کو چاند کی سطح سے مٹی اور چٹان کے نمونے جمع کرے گا جبکہ واپسی کا سفر 4 جون کو شروع ہوگا اور چانگ 6 مشن 6 جون کو لنگر انداز ہوگا۔ پروگرام کے مطابق چانگ 6 مشن 53 روزہ مشن مکمل کرنے کے بعد 25 جون کو زمین پر واپس اترے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 2 مئی بروز جمعرات کو پاکستان کا پہلا سٹیلائٹ مشن چاند کیلئے روانہ ہوا تھا۔ خلائی مشن ون چین کے ہینان سپیس لانچ سائٹ سے چاند پر 2 بج کر 27 منٹ پر روانہ ہوا ۔ مشن آئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈیویلپمنٹ چین اور سپارکو کے اشتراک سے تیار کیا گیا ، چاند کی تصاویر بنانے کیلئے آئی کیوب قمر میں دو کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ جن کی مدد سے چاند کی سطح کی تصاویر اور معلومات حاصل کی جائیں گی۔

انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مشن چین کے اسپیس لانچ سائٹ سے خلاء میں بھیجا جائےگا، پاکستا ن کےسیٹلائٹ’’ آئی کیوب کیو‘‘کی لانچ کو ویب سائٹ سے براہ راست ٹیلی کاسٹ بھی کیا جائے گا۔ ڈاکٹر خرم کے مطابق سیٹلائٹ سے چاند کی سطح کی تصاویر چین کے ڈیپ اسپیس نیٹ ورک کے ذریعے حاصل کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹویوٹا نے لینڈ کروزر پراڈو کو پاکستان میں لانچ کر دیا

یہ مشن پاکستان کے لیے  انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس میں انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی طرف سے تیاردہ کیوب سیٹ سیٹلائٹ ’آئی کیوب کیو‘ بھی موجود ہے۔ سیٹ سیٹلائٹ ’’آئی کیوب کیو‘ ‘چھوٹے سیٹلائٹ ہیں جو اپنے چھوٹے سائز اور معیاری ڈیزائن کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔کیوب سیٹس کیوبک شکل میں بنائے گئے ہیں اور ماڈیولر اجزاء سے بنے ہیں جو مخصوص سائز کے معیار پر عمل کرتے ہیں۔ان سیٹلائٹس کا وزن اکثر چند کلو گرام سے زیادہ نہیں ہوتا اور انہیں مختلف مقاصد کے لیے خلاء میں بھیجا جاتا تھا۔کیوب سیٹس کا بنیادی مقصد سائنسی تحقیق، تکنیکی ترقی اور خلائی تحقیق سے متعلق تعلیمی منصوبوں میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *