بے گھر ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

بے گھر ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بے گھر صنعتی ملازمین کے لیے ایک بڑی خوشخبری سناتے ہوئے نئے تعمیر شدہ فلیٹس کی قرعہ اندازی کا آغاز کر دیا۔

اس موقع پر انہوں نے بٹن دبا کر قرعہ اندازی کی تقریب کا افتتاح کیا اور کامیاب ہونے والے صنعتی ورکرز کو گھر کی ملکیت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی،  وزیراعلیٰ نے اس اقدام کو محنت کش طبقے کے لیے حکومت کا ایک اہم فلاحی قدم قرار دیا .

تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے ندیم طاہر نامی صنعتی ورکر کو بذریعہ فون ذاتی طور پر مبارکباد دی اور اس خوشی کے موقع پر اسے اپنے والدین کو ساتھ رکھنے کی تلقین کی۔

 مریم نواز کا کہنا تھا کہ والدین کی دعاؤں کی بدولت یہ کامیابی نصیب ہوئی ہے اور اپنا گھر محنت کش خاندانوں کے لیے ایک بڑی نعمت ہے۔

وزیراعلیٰ نے شیخوپورہ میں قائم قائداعظم بزنس پارک میں 700 صنعتی ورکرز کے لیے بیچلر ہاسٹل تین ماہ کے اندر مکمل کرنے کی بھی ہدایت جاری کی،  صوبائی وزیر محنت منشا اللہ بٹ نے بتایا کہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ فیز ون کے لیے مجموعی طور پر 5 ہزار 897 ورکرز اہل قرار پائے تھے، جن میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے قصور کے صنعتی کارکنوں کے لیے 480 فلیٹس جبکہ لاہور کے ورکرز کے لیے 240 فلیٹس مختص کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سرکاری ملازمین کیلئے خصوصی الاؤنس سے متعلق خبر آگئی

وزیر محنت کے مطابق آئندہ 18 ماہ کے دوران مزید 1 ہزار 872 فلیٹس مکمل کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ صنعتی ملازمین کو رہائش کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ دورانِ ملازمت جاں بحق ہونے والے ورکرز کی بیوگان کے لیے 3 فیصد جبکہ اسپیشل ورکرز کے لیے 2 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے بیوگان اور خصوصی افراد کو قرعہ اندازی سے ہٹ کر فلیٹس فراہم کرنے اور انہیں گراؤنڈ فلور پر دینے کی بھی ہدایات جاری کیں تاکہ ان کی سہولت اور تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ان  کا بتانا تھا کہ سندر فیز ٹو میں 672، ملتان میں 656 اور وار برٹن ضلع ننکانہ صاحب میں 544 فلیٹس صنعتی ورکرز کو فراہم کیے جائیں گے۔

 اس کے علاوہ جھنگ اور کمالیہ میں قائم لیبر کالونیز میں 2 ہزار صنعتی کارکنوں کو تین مرلے کے مفت پلاٹس دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جن میں جھنگ کے 1 ہزار 300 اور کمالیہ کے 700 ورکرز شامل ہوں گے، یہ پلاٹس انفراسٹرکچر کی ترقی مکمل ہونے کے بعد الاٹ کیے جائیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *