ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد حکومت نے عوام کو ایک اور ریلیف دیدیا

ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد حکومت نے عوام کو ایک اور ریلیف دیدیا

حکومت نے عوام کو مزید ریلیف فراہم کرتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی خاطر خواہ کمی کر دی ہے۔

 پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں یہ رد و بدل عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ملکی معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 265 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ، اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 12 روپے 32 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 180 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

حکومت کے اس فیصلے کو عوام کے لیے اہم ریلیف قرار دیا جا رہا ہے، خصوصاً دیہی علاقوں میں جہاں مٹی کا تیل گھریلو استعمال اور دیگر ضروریات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ بدستور 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ صارفین کو قیمتوں کے مزید دباؤ سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے، اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایندھن کی نئی قیمتیں فوری طور پر ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں اور آئندہ پندرہ روز تک یہی قیمتیں برقرار رہیں گی ۔

ماہرین کے مطابق ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی سے ٹرانسپورٹ، زراعت اور دیگر شعبوں میں لاگت کم ہونے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں مہنگائی پر قابو پانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *