سیمنٹ کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

سیمنٹ کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

ملک بھر میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے اثرات تعمیراتی سرگرمیوں اور عام صارفین دونوں پر پڑنے کا امکان ہے،پاکستان بیورو برائے شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 11 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں سیمنٹ کی اوسط ریٹیل قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، تاہم مختلف شہروں میں قیمتوں کی شرح ایک دوسرے سے مختلف رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1389 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 10 روپے زیادہ ہےاس سے قبل شمالی شہروں میں سیمنٹ کی اوسط قیمت 1379 روپے فی بوری تھی،ماہرین کے مطابق شمالی علاقوں میں قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ طلب میں اضافہ اور پیداواری لاگت میں مسلسل اضافہ ہو سکتا ہے، جس میں توانائی اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ، نئی قیمت جانئے

اسی طرح جنوبی شہروں میں بھی سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، زیرِ جائزہ ہفتے کے دوران جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1445 روپے رہی، جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.29 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ ہفتے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی اوسط قیمت 1441 روپے فی بوری تھی جنوبی علاقوں میں قیمتیں عموماً شمالی علاقوں کے مقابلے میں زیادہ رہتی ہیں، جس کی بڑی وجہ طویل فاصلوں پر ترسیل اور لاجسٹک اخراجات سمجھے جاتے ہیں۔

شہروں کے لحاظ سے تفصیلات پر نظر ڈالیں تو اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1367 روپے، راولپنڈی میں 1361 روپے، گوجرانوالہ میں 1420 روپے، سیالکوٹ میں 1400 روپے، لاہور میں 1488 روپے اور فیصل آباد میں 1380 روپے ریکارڈ کی گئی۔سرگودھا اور ملتان میں اوسط قیمت 1397 روپے، بہاولپور میں 1400 روپے، پشاور میں 1370 روپے جبکہ بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1300 روپے رہی۔

جنوبی شہروں کی بات کی جائے تو کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1378 روپے، حیدرآباد میں 1428 روپے، سکھر میں 1525 روپے، لاڑکانہ میں 1407 روپے، کوئٹہ میں 1490 روپے اور خضدار میں 1443 روپے ریکارڈ کی گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *