وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت خیبر پختونخوا کے 5 ایم پی ایز کے خلاف اشتہار جاری

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت خیبر پختونخوا کے 5 ایم پی ایز کے خلاف اشتہار جاری

‘اسلام آباد اے ٹی سی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر وزراء کو اشتہاری قرار دے دیا، 30 دن میں پیش نہ ہونے پر قانونی کارروائی ہوگی’

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور دو دیگر صوبائی وزراء کے خلاف مقدمات میں انہیں اشتہاری قرار دے دیا ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ صوبائی وزرا مینا خان، شفیع جان، امجد علی اور اقبال آفریدی کے بھی اشتہارات شائع کر دیے گئے ہیں۔ پانچوں ملزمان کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے درج دو مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا ہے اور انہیں عدالت میں 30 روز کے اندر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کوہاٹ جلسہ ناکام ہوا، سہیل آفریدی جلسوں کے بجائے کارکردگی سے مقابلہ کریں، بیرسٹر عقیل

میڈیا رپورٹکے مطابق وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور دیگر افراد کے خلاف یہ مقدمہ 26 نومبر 2024 کو ہونے والے احتجاج کے واقعے میں تھانہ رمنا میں درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمات میں دہشت گردی، پولیس اور رینجرز اہلکاروں پر حملے اور دیگر سنگین دفعات شامل ہیں، اور تحریک انصاف کے تقریباً 80 فیصد اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی پر اسلام آباد میں مقدمات قائم ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے 70 ایم پی ایز مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں، جو 2022 سے نومبر 2024 کے دوران 18 مختلف تھانوں میں درج کیے گئے۔ بیشتر ایم پی ایز نے ابھی تک کسی عدالت سے ضمانت حاصل نہیں کی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اسلام آباد پولیس کے مطابق 11 مقدمات میں مطلوب ہیں، جن میں 7 مقدمات انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج ہیں جبکہ پولیس اہلکاروں پر حملے کے مقدمات بھی شامل ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف سب سے زیادہ 52 ایف آئی آرز درج ہیں، جبکہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ پر تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔

عدالتی حکم کے مطابق اشتہاری قرار دیے جانے والے تمام ملزمان کو اب قانونی تقاضوں کے مطابق عدالت میں پیش ہونا ہوگا، اور آئندہ چند دنوں میں اس کیس میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *