پاکستان کے ہاتھوں ملنے والی شکست بھار ت کبھی نہیں بھول سکے گا،شہباز شریف

پاکستان کے ہاتھوں ملنے والی شکست بھار ت کبھی نہیں بھول سکے گا،شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے عوام کی بہادری، قربانیوں اور استقامت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے عوام دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ڈٹ کر کھڑے رہے ہیں اور اپنی جانوں کے نذرانے دے کر ملک میں امن و امان کے قیام میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔

ہری پور میں طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے جنگ میں بھارت کو ایسا سبق سکھایا جو وہ کبھی فراموش نہیں کرسکے گا۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی یہ قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی اور پوری قوم ان پر فخر کرتی ہے ان کے مطابق 10 مئی کی فتح قوم کی دعاؤں، اتحاد اور افواجِ پاکستان کی بے مثال بہادری کا نتیجہ تھی، جس نے پاکستان کو عالمی سطح پر عزت اور وقار دلایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ جب قوم اور افواج ایک ہو جائیں تو کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی،شہباز شریف نے تعلیم کے شعبے میں اہم اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پورے خیبر پختونخوا میں طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے تاکہ نوجوان جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں :اعلیٰ ٹیکنالوجی کے ذریعے بھارتی طیارے زمین بوس، ریلوے نظام درہم برہم کیا، شہباز شریف

اس کے علاوہ ملک بھر سے میرٹ کی بنیاد پر نوجوانوں کو اعلیٰ تربیت  زرعی شعبے میں مواقع فراہم کیے جائینگے تاکہ معیشت کی بنیاد کو مضبوط کیا جا سکے،انہوں نے نوجوانوں کو قوم کے ہیروز اور مستقبل کے معمار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کی کنجی نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب وہ 600 بچوں کو چینی زبان سیکھنے کے لیے چین بھیج چکے ہیں اور اب تمام صوبوں سے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرونِ ملک بھیجنے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔وزیراعظم نے ہری پور کے لیے بھی کئی ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جن میں دانش اسکول کا قیام، خواتین کے لیے علیحدہ تعلیمی کیمپس، پل کی تعمیر اور معیاری تعلیم کی فراہمی شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت میکرو لیول پر مستحکم ہو چکا ہے اور اب اسے ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

شہباز شریف نے عوام سے اپیل کی کہ وہ چیلنجز کو قبول کریں اور آگے بڑھیں، کیونکہ پاکستان جادو ٹونے سے نہیں بلکہ محنت، بھائی چارے اور اتحاد سے ترقی کرے گا۔ انہوں نے چاروں صوبوں کے درمیان مشترکہ تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر تمام صوبے مل کر آگے بڑھیں تو پاکستان کو ایک عظیم ملک بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *