فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ 2026ء کے لیے ریکارڈ توڑ انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔
فیفا کے اعلامیے کے مطابق 2026ء کے فٹ بال ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 65 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز یعنی 18 بلین پاکستانی روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔
اس سے قبل فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں مجموعی طور پر 44 کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی گئی تھی۔ اعلامیے کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2026ء کی فاتح ٹیم کو 5 کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی، پچھلے ایڈیشن میں یہ رقم 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھی۔
فیفا ورلڈ کپ 2026ء کی رنر اپ ٹیم کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 2 کروڑ 90 لاکھ اور چوتھے نمبر کی ٹیم کو 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔
اعلامیے کے مطابق 5 ویں سے 8 ویں پوزیشن کی ٹیموں کو 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ 9 ویں سے 16 ویں پوزیشن کی ٹیم کو 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ ڈراز کا اعلان کردیا گیا، 48 ٹیمیں 12 گروپس میں تقسیم

