ڈرائیونگ لائسنس کی نئی فیسیں سامنے آگئیں

ڈرائیونگ لائسنس کی نئی فیسیں سامنے آگئیں

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے یا اس کی تجدید کروانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (ڈی ایل آئی ایم ایس) نے سرکاری فیسوں کی مکمل تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

ڈی ایل آئی ایم ایس کے مطابق اب ڈرائیونگ لائسنس کی فیس تمام صارفین کے لیے واضح، یکساں اور سرکاری سطح پر مقرر ہے تاکہ شہری کسی قسم کی الجھن یا اضافی ادائیگی سے بچ سکیں۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل کے لیے پہلی بار ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی فیس 400 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ موٹر سائیکل لائسنس کی تجدید کروانے کے لیے شہریوں کو صرف 200 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ ڈی ایل آئی ایم ایس کا کہنا ہے کہ یہ فیس تمام متعلقہ شہریوں پر یکساں طور پر لاگو ہوگی اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی یا اضافی چارجز شامل نہیں ہیں۔

اسی طرح کار یا جیپ کے لیے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے پہلی بار لائسنس جاری کرنے کی فیس 1 ہزار 350 روپے رکھی گئی ہے۔ اگر کوئی شہری اپنے کار یا جیپ کے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروانا چاہتا ہے تو اس کے لیے 675 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ ڈی ایل آئی ایم ایس کے مطابق یہ فیسیں سرکاری طور پر طے شدہ ہیں اور شہریوں کو اسی کے مطابق ادائیگی کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے طلبا کو آخری مہلت

لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل یا تجارتی گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس نسبتاً زیادہ رکھی گئی ہے۔ ڈی ایل آئی ایم ایس کے مطابق لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل کے لیے پہلی بار ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی فیس 2 ہزار 480 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ اسی لائسنس کی تجدید کروانے کے لیے 1 ہزار 240 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

ڈی ایل آئی ایم ایس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی غیر سرکاری ایجنٹ، دلال یا جعلی فیس چارٹ پر ہرگز اعتماد نہ کریں، کیونکہ اس طرح اضافی فیس کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ غیر ضروری تاخیر کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ڈی ایل آئی ایم ایس کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ درست اور سرکاری فیسوں سے آگاہی شہریوں کا وقت، پیسہ اور محنت بچاتی ہے اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا عمل آسان اور شفاف ہو جاتا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فیس کی تصدیق اور لائسنس کے لیے درخواست صرف سرکاری چینلز کے ذریعے ہی دیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، پی ڈی ایم اے نے ایڈوائزری الرٹ جاری کر دیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *