سڈنی واقعہ: آسٹریلوی حکام نے چار بھارتی شہریوں سمیت پانچ مشتبہ افراد گرفتار کر لیا

سڈنی واقعہ:  آسٹریلوی حکام نے چار بھارتی شہریوں سمیت پانچ مشتبہ افراد گرفتار کر لیا

 آسٹریلیا کے حکام نے سڈنی کے علاقے بانڈی بیچ کے قریب مزید پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں چار بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔ یہ گرفتاریاں جمعرات کے روز عمل میں آئیں۔

بھارت کی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ پیش رفت بانڈی بیچ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی جاری تحقیقات کے دوران سامنے آئی ہے۔

حکام کے مطابق ان نئی گرفتاریوں کے بعد بانڈی بیچ دہشت گرد حملے کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔ تفتیشی ادارے مختلف پہلوؤں سے اس واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ حملے سے جڑے تمام عناصر اور ممکنہ روابط کا سراغ لگایا جا سکے۔

سرکاری عہدیداروں کا کہنا ہے کہ حالیہ گرفتاریاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اس حملے کے پیچھے موجود نیٹ ورک ابتدائی اندازوں سے کہیں زیادہ بڑا اور منظم ہو سکتا ہے۔ حکام کے مطابق نئی گرفتاریوں سے یہ تاثر مضبوط ہو رہا ہے کہ حملہ کسی ایک فرد یا محدود گروہ تک محدود نہیں تھا بلکہ اس کے پس منظر میں ایک مربوط نیٹ ورک کارفرما ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمسایہ ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت، بنگلہ دیش کا بھارت کے خلاف سخت ترین ردِعمل، دباؤ، بالادستی مسترد

آسٹریلوی حکام کی جانب سے تحقیقات کا عمل جاری ہے جبکہ مختلف ادارے باہمی رابطے کے ساتھ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بھارت کی وزارتِ خارجہ نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے اور متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *