وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات عائد کرنے اور ساکھ متاثر کرنے کے مقدمے میں عدم حاضری پر اسلام آباد کی عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

اسلام آباد کے سینئر سول جج عباس شاہ نے این سی سی آئی اے کے زیر تفتیش مقدمے کی سماعت کی، جس میں سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کیس درج ہے۔ این سی سی آئی اے کے حکام اور کیس کے تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے، تاہم سہیل آفریدی اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے یاد دہانی کرائی کہ قبل ازیں 11 دسمبر کو سہیل آفریدی کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے، لیکن ان کی عدالت میں غیر حاضری کے باعث اب ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔

سماعت کے دوران عدالت نے مقدمے کی مزید کارروائی 3 جنوری 2026 تک ملتوی کر دی۔ این سی سی آئی اے حکام نے عدالت کو مطلع کیا کہ مقدمے کی تفتیش جاری ہے اور آئندہ سماعت تک تمام متعلقہ دستاویزات اور شواہد عدالت کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ جلسہ ناکام ہوا، سہیل آفریدی جلسوں کے بجائے کارکردگی سے مقابلہ کریں، بیرسٹر عقیل

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *