دنیا کے بہترین ایئرپورٹس کی رینکنگ میں پاکستانی ہوائی اڈوں کو کیا درجہ ملا؟

دنیا کے بہترین ایئرپورٹس کی رینکنگ میں پاکستانی ہوائی اڈوں کو کیا درجہ ملا؟

دنیا بھر کے ایئرپورٹس کی کارکردگی اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق معروف اسکائی ٹریکس نے اپنی تازہ ترین عالمی رینکنگ رپورٹ جاری کر دی، جس میں پاکستان کے بڑے ایئرپورٹس کی درجہ بندی بھی سامنے آ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو عالمی سطح پر 3 اسٹار کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے جب کہ لاہور اور کراچی کے بین الاقوامی ایئرپورٹس کو 2 اسٹار کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ یہ درجہ بندی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے ہوابازی کے شعبے کے لیے ایک اہم اشاریہ سمجھی جا رہی ہے کیوں کہ اس کا براہِ راست تعلق مسافروں کے سفر کے تجربے سے ہوتا ہے۔

اسکائی ٹریکس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے مسافروں کی سہولیات، امیگریشن کے عمل، ٹرمینل کے معیار اور مجموعی انتظامی کارکردگی کے حوالے سے ایسی سطح حاصل کی ہے جو اسے 3 اسٹار ایئرپورٹس کی فہرست میں لے آئی ہے۔

مزید پڑھیں: طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں کمی، پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی ی جانب سے اعداد و شمار جاری

اس کیٹیگری میں شامل ہونا اس بات کی علامت سمجھا جاتا ہے کہ ایئرپورٹ بنیادی سہولیات کے ساتھ ایک معقول بین الاقوامی معیار پر پورا اترتا ہے، اگرچہ اب بھی بہتری کی گنجائش موجود ہوتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے ساتھ اسی 3 اسٹار کیٹیگری میں دنیا کے کئی بڑے اور مصروف ایئرپورٹس بھی شامل ہیں۔ ان میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، مانچسٹر ایئرپورٹ، نیو یارک کا جان ایف کینیڈی (جے ایف کے) ایئرپورٹ، واشنگٹن کا بڑا ایئرپورٹ، ماسکو، میکسیکو سٹی اور کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹس شامل ہیں۔

اسی طرح بھارت کے دہلی، کولکتہ اور احمد آباد ایئرپورٹس کو بھی اسی 3 اسٹار کیٹیگری میں رکھا گیا ہے، جو خطے میں ہوابازی کے معیار کا تقابلی جائزہ پیش کرتا ہے۔

دوسری جانب لاہور اور کراچی جیسے بڑے اور مصروف پاکستانی ایئرپورٹس کو 2 اسٹار کیٹیگری میں شامل کیا جانا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس درجہ بندی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان ایئرپورٹس پر مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، امیگریشن کا نظام، صفائی، ٹرمینل کی حالت اور سروسز عالمی معیار سے ابھی خاصا نیچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری آخری مراحل میں داخل : ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن سے متعلق اہم فیصلہ

اسکائی ٹریکس کی درجہ بندی کا معیار ایئرپورٹس پر مسافروں کو دستیاب سہولیات، امیگریشن اور سیکیورٹی کے عمل، ٹرمینلز کے آرام، صفائی، معلوماتی نظام اور مجموعی سفری تجربے پر مبنی ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر صرف 12 ایئرپورٹس ایسے ہیں جنہیں 5 اسٹار کی اعلیٰ ترین کیٹیگری دی گئی ہے، جو بہترین سہولیات، جدید انفرا اسٹرکچر اور غیر معمولی سروس کے حامل سمجھے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ 81 ایئرپورٹس کو 4 اسٹار کیٹیگری میں رکھا گیا ہے، جو اعلیٰ معیار کی نمائندگی کرتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *