ڈاکٹروں کا پیشہ خطرے میں پڑ گیا ہے، دنیا کے سب سے طاقت ور ملک امریکا میں 40 فی صد افراد چیٹ جی پی ٹی پر بھروسہ کرنے لگے ہیں۔
امریکا میں ہونے والے ایک سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) نے ڈاکٹروں کے پیشے کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے، رولنگ اسٹون نامی ویب سائٹ کے مطابق سروے میں شامل 40 فی صد افراد نے بتایا کہ وہ صحت کے معاملات پر چیٹ جی پی ٹی پر بھروسہ کرتے ہیں۔
اس سروے سے پتا چلتا ہے کہ تقریباً 40 فی صد امریکی صحت کی علامات، بیماریوں یا علاج کے حوالے سے مشورہ لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی اور دیگر اے آئی پروگراموں پر انحصار کرتے ہیں۔
سپر فلو کی علامات کیا ہیں اور بچاؤ کیسے کریں؟ ایڈوائزری جاری
سروے کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ بہت سے لوگ اپنے صحت کے سوالات کے جوابات آن لائن چیٹ بوٹس سے تلاش کرتے ہیں، حالاں کہ ماہرین نے بھی خبردار کیا ہے کہ اے آئی طبی مشورہ دینے کا متبادل نہیں ہو سکتا اور ہمیشہ حقیقی ڈاکٹروں سے رابطہ ضروری ہے۔
نتائج کے مطابق 23 فی صد افراد مہنگے طبی اخراجات سے بچنے کے لیے اے آئی سے مدد لیتے ہیں، سروے میں شامل افراد میں کچھ نے چیٹ بوٹس کو مفید بتایا جب کہ دوسروں نے غلط یا نامکمل معلومات کے خطرے کی نشان دہی کی۔
مزید پڑھیں: مہارت کے بغیر پیسے بنائیں، چیٹ جی پی ٹی نے آن لائن کمائی آسان کردی، طریقہ جانیے

