پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے ڈیرے، موٹرویز مختلف مقامات سے بند

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے ڈیرے، موٹرویز مختلف مقامات سے بند

پنجاب کے مختلف شہر اس وقت شدید دھنگ کی لپیٹ میں جہاں حدنگاہ متاثر ہونے سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔

شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے للہ انٹرچینج، ایم 3 فیض پور سے سمندری تک بند کر دی گئی ہے، اس کے علاوہ ایم 4 شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں، ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر اور ایم 11 لاہور سے سمبڑیال تک تا حکم ثانی برقرا رہے گی۔

موٹروے ایم 5 ظاہر پیر سے روہڑی تک بڑی گاڑیوں کیلئے بند کردی گئی، شدید دھند کے باعث قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے، موٹروے پولیس نے شہریوں کے دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: موٹرسائیکل اور کار سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

ترجمان موٹر وے  عمران احمد نے کہا کہ شہرئ شدئد دھند اورحدِ نگاہ صفر ہونے کے سبب غیر ضروری سفر سے گریز کریں اورموٹر وے پر سفر کرنے سے قبل ہیلپ لائن پر رابطہ کرین۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *