تعلیم روشن مستقبل کا ضمانت ہوتی ہے، دنیا بھر میں کئی خاندانوں کو اپنے بچوں کو معیاری تعلیم دلانا ایک خواب ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جو اپنے بچوں کی اسکول کی تعلیم کے لیے کروڑوں خرچ کرتے ہیں اور اسی طرح پاکستان جیسے ممالک میں نجی اسکول معیاری تعلیم کے مراکز ہوتے ہیں لیکن ان اسکولوں کی فیسیں سالانہ بنیاد پر بڑھتی ہیں۔
پاکستان میں بھی بڑے اسکولوں کی بھرمار ہے جہاں سالانہ لاکھوں میں فیسیں وصول کی جاتی ہیں جو اکثر شہری برداشت نہیں کرپاتے اور یہی صورت حال دیگر کئی ممالک میں بھی ہے لیکن ایک طرف دنیا میں نجی اسکولوں تک لوگوں کی رسائی زیادہ فیسوں کی وجہ سے محدود ہے وہی دنیا میں ایک ایسا اسکول بھی ہے جو انتہائی مہنگا ہے لیکن دنیا بھر سے بچوں کو تعلیم کے لیے اس اسکول میں بھیج دیا جاتا ہے۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا کا سب سے مہنگا اسکول انسٹی ٹیوٹ لے روزے سوئٹزرلینڈ میں قائم ہے، جہاں دنیا کے 50 سے زائد ممالک سے بچے تعلیم حاصل کرنے کے لیے آتے ہیں۔
دنیا کے اس مہنگے ترین اسکول میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ٹینس، شوٹنگ، گھڑ سواری اور میوزک سمیت دیگر شعبوں میں اعلیٰ معیار کی تربیت دی جاتی ہے، یہی خصوصیات انسٹی ٹیوٹ لے روزے کو دنیا میں منفرد تعلیمی ادارہ بناتی ہیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے ڈیرے، موٹرویز مختلف مقامات سے بند

