برائلر مرغی اور گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ،  نئی قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے

برائلر مرغی اور گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ،  نئی قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے

کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

شہر میں برائلر مرغی کا گوشت فی کلو 700 روپے تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ زندہ برائلر مرغی 470 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ سرکاری طور پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 416 روپے فی کلو اور برائلر گوشت کی قیمت 630 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم بازاروں میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نظر نہیں آ رہا۔

پولٹری ایسوسی ایشن کے رہنما ملک ظریف کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ طلب اور رسد میں عدم توازن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صارفین کی زیادہ طلب کے باعث قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی مرغی کے نرخ ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *