انڈر 19 ایشیا کپ فائنل،پاکستان اوربھارت آج دبئی میں مد مقابل ہوں گے

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل،پاکستان اوربھارت آج دبئی میں مد مقابل ہوں گے

انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل آج بروز اتوار 21 دسمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں پہلے ہی اپنے سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی دکھا چکی ہیں،پاکستان نے سیمی فائنل میں بنگلا دیش کو شکست دی، جبکہ بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل کے لیے جگہ بنائی،پول میچ کے دوران بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی، جس کی وجہ سے بھارتی ٹیم کو پاکستان پر نفسیاتی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی ٹیم اگر دباؤ برداشت کر لے اور اپنی بہترین کارکردگی پیش کرے تو فائنل میں کامیابی حاصل کرنے کے مواقع موجود ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے میں جیت کے لیے حکمت عملی، صبر اور ٹیلنٹ کا امتزاج اہم ہوگا،پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کے درمیان رواں مقابلوں میں کشیدہ ماحول بھی دیکھا گیا۔

یہ خبربھی پڑھیں :روایتی حریف پاکستان اور بھارت انڈر 19 ایشیاء کپ کے فائنل میں آمنے سامنے

پول میچ کے دوران بھارتی کپتان نے ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سے مصافحہ نہیں کیا تھا اور امکان ہے کہ فائنل میں یہ صورتحال دوبارہ سامنے آئے۔
اس سے میچ میں ذہنی دباؤ اور مقابلے کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے، جو فائنل کو مزید دلچسپ اور سنسنی خیز بنا دے گا پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح دس بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیمیں اپنی بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتریں گی اور ہر ٹیم جیت کے لیے پرعزم ہوگی شائقین کرکٹ کے لیے یہ میچ سنسنی اور جوش سے بھرپور ہونے کا امکان ہےدونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کی روایتی حریفانہ جنگ ہمیشہ شائقین کو محظوظ کرتی رہی ہے فائنل میں ہر ٹیم کی کارکردگی، اسٹرائیک اور ٹیم ورک اہم کردار ادا کریں گے اور دیکھنے والوں کو ایک یادگار میچ دیکھنے کو ملے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *