چیئرمین پی سی بی کا انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کے لیے بڑا اعلان

چیئرمین پی سی بی کا انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کے لیے بڑا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے بڑا اعلان کیا ہے، محسن نقوی نے بھارت کے خلاف فائنل میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے فائنل کے بعد کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے کی تعریف کی، انہوں نے کھلاڑیوں کے کھیل کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کامیابی میں ان کا کردار بہت اہم تھا۔

چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی میڈیکل سہولیات اور دیگر ضروریات پوری کی جائیں گی تاکہ وہ اپنی بہترین کارکردگی دکھا سکیں اور مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کریں۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت چاروں شانے چت،غرو ر خاک میں مل گیا ،پاکستان انڈر 19ایشیائی کرکٹ کا سلطان بن گیا

خیال رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی اس میچ میں سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ نے ٹیم کو فتح دلوائی ،بھارت کے خلاف فائنل میں پاکستان کی نوجوان ٹیم کی کارکردگی بہترین رہی اور اس کا نتیجہ جیت کی صورت میں نکلا۔

 شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا کھلاڑیوں کیلئے انعام کا اعلان نوجوان کھلاڑیوں کے حوصلے اور کارکردگی کو مزید بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ نوجوان کرکٹرز کے لیے اس طرح کے انعامات حوصلہ افزائی اور کھیل کے معیار میں بہتری کا سبب بنتے ہیں۔

پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے بھارت کو کھیل کے تمام شعبوں میں ناک آئوٹ کر کے ٹرافی اپنے نام کی اور سمیر منہاس نے بھارتی بائولر کی جم کر دھلائی اس کے باعث انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا

پاکستان کی ٹیم نے بھارت  کے خلاف بہترین کھیل پیش کرکے ٹرافی اپنے نام کی اور ساتھ ہی نوجوان بیٹر نے بھی بہترین پرفارمنس سے اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا جسے پاکستان کرکٹ کا مستقبل بھی کہا جارہا ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *