ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل کی جانب سے ایک اور ممکنہ حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر نئے حملے کے امکان کو مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق روسی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران جنگ کا خیرمقدم نہیں کرتا، لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو ہم پوری طرح دفاع کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ سے بچاؤ کا بہترین راستہ یہی ہے کہ اس کے لیے مکمل تیاری رکھی جائے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ماضی کے جارحیت کے نقصانات کو بھر چکے ہیں، اگر وہ ماضی کا ناکام تجربہ دہرانا چاہتے ہیں تو انہیں کوئی بہتر نتیجہ حاصل نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ کا غیرقانونی تارکین وطن سے متعلق بڑا فیصلہ سامنےآ گیا

