امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک اور تیل بردار جہاز کا تعاقب شروع کر دیا۔
امریکی حکام کے مطابق یہ گزشتہ دو دنوں میں دوسرا جبکہ دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں تیسرا آپریشن ہے۔
امریکی اہلکار نے الجزیرہ کو بتایا کہ امریکی کوسٹ گارڈ اس تیل بردار جہاز کا مسلسل تعاقب اور اس پر قبضے کی کوشش کر رہا ہے جو وینزویلا کے نام نہاد ڈارک فلیٹ کا حصہ ہے اور امریکی پابندیوں سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے ۔
حکام کے مطابق امریکا وینزویلا پر عائد پابندیوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ایسے جہازوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئےہیں جو خفیہ طور پر تیل کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث ہیں۔
یاد رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز بھی وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار جہاز کو قبضے میں لیاتھا۔
مزید پڑھیں: امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک اورتیل بردار جہاز تحویل میں لے لیا

