خواجہ سعد رفیق نے عمران خان سے متعلق بڑی بات کہہ دی

خواجہ سعد رفیق نے عمران خان سے متعلق بڑی بات کہہ دی

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنا مقدمہ خود خراب کیا ہے اور آج صورتحال یہ ہے کہ ان کے حق میں کوئی ضمانت دینے کو تیار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ سعد رفیق نے بھارت سے پانی کیساتھ ٹراؤٹ مچھلی بھی چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جھگڑے اور فساد کسی بھی ملک کو آگے نہیں لے کر جاتے بلکہ اس سے معاشی اور سیاسی نقصان ہوتا ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت استحکام اور سنجیدہ قیادت کی ضرورت ہے اور نواز شریف کو آگے آکر ملکی حالات کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی کوششوں کی بدولت پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی سیاست تصادم پر مبنی رہی جس کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہے۔ ان کے مطابق سیاسی رہنماؤں کو ذاتی مفادات کے بجائے ریاست کے مفاد کو ترجیح دینی چاہیے تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالا جا سکے۔

مزید پڑھیں:پیکا قانون پر خواجہ سعد رفیق کا ردِ عمل سامنے آگیا، اپنی جماعت کو بھی خبردار کر دیا

دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آج ملک کو نیشنل ڈائیلاگ اور سیاسی میثاق کی اشد ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اور معاشی استحکام کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا اور تمام سیاسی جماعتوں کو مکالمے کے ذریعے مسائل حل کرنے ہوں گے۔

سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے 9 مئی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس روز سازش کے تحت جلاؤ گھیراؤ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام اس وقت پیدا ہوتا ہے جب سیاسی جماعتیں بات چیت اور مکالمے سے انکار کر دیتی ہیں، جبکہ مسائل کا حل صرف مذاکرات میں ہی پوشیدہ ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *