انڈونیشیا میں مسافر بس حادثے کا شکار، 16 افراد جاں بحق

انڈونیشیا میں مسافر بس حادثے کا شکار، 16 افراد جاں بحق

انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں ایک مسافر بس حادثے کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد جاں بحق اور19 زخمی ہو گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ ہائی وے پر پیش آیا، جب بس اپنی تیز رفتار کے باعث ٹول پلازے سے ٹکرا گئی۔

رپورٹس کے مطابق بس میں کل 34 افراد سوار تھے، جن میں مسافر اور عملہ بھی شامل تھے، حادثے کے بعد فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا،  زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، جنہیں خصوصی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ بس کی تیز رفتاری اور ڈرائیور کے ممکنہ لاپرواہ رویے کو ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی بنیادی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سڈنی واقعہ: آسٹریلوی حکام نے چار بھارتی شہریوں سمیت پانچ مشتبہ افراد گرفتار کر لیا

انڈونیشیا میں سڑکوں پر تیز رفتار بسوں کے حادثات عام ہیں،  مقامی پولیس اور ٹریفک حکام مزید تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ حادثے کی مکمل وجوہات سامنے آ سکیں اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *