مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک اضافہ

مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک اضافہ

کراچی میں گزشتہ دو روز کے دوران مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل مرغی کا گوشت 500 سے 550 روپے فی کلو میں دستیاب تھا، لیکن اب مختلف علاقوں میں یہ 750 سے 850 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے،  قیمتوں میں اضافے نے خاص طور پر متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے مرغی کا گوشت خریدنا مشکل بنا دیا ہے۔

حکومت کی جانب سے مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 670 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم مارکیٹ میں اس نرخ پر گوشت دستیاب نہیں ہے۔

 شہریوں نے شکایت کی ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے دکاندار اپنی مرضی سے نرخ وصول کر رہے ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نظر نہیں آ رہی۔

یہ بھی پڑھیں : برائلر مرغی اور گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ،  نئی قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے

دکانداروں کا مؤقف ہے کہ وہ خود بھی مہنگی مرغی خریدنے پر مجبور ہیں،  پولٹری دکانداروں کے مطابق پولٹری فارمرز انہیں مرغی زیادہ قیمت پر فراہم کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ سرکاری نرخ پر گوشت فروخت کرنے سے قاصر ہیں۔

پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فیڈ کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، موسمی اثرات اور سپلائی میں کمی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔

 ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام پر بوجھ کم ہو اور مرغی کا گوشت عام صارفین کے لیے دستیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں : مہنگی مرغی فروخت کرنے کا منفرد حل، ضلعی انتظامیہ نے ریٹ لسٹ سے چکن کا ریٹ ہی نکال دیا

عوام کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد نہ ہوا تو لوگ مرغی کے گوشت کے بجائے سستے متبادل کھانے پر مجبور ہو جائیں گے، جس سے صارفین اور دکاندار دونوں متاثر ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *