پاکستان میں سونے کی قیمتوں کو ایک بار پھر پر لگ گئے ہیں جس کے بعد عوام کے لئے اب سونا خریدنا ایک خواب بن گیا ہے، آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونا 6 ہزار 200 روپے مہنگا ہوگیا ہے، فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت اب چار لاکھ 62 ہزار 362 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔
دس گرام سونے کی قیمت 5ہزار315روپے اضافے کے بعد 3لاکھ96ہزار400روپے ہوگئی،حالیہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ نے نہ صرف خریداروں بلکہ زیورات کے کاروبار سے وابستہ افراد کو بھی محتاط کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سونا ہوا مہنگا ! فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
دوسری جانب مالیاتی منڈی میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کسی حد تک اضافہ ہوا ہے اسی تناظر میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی دیکھی گئی۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق عالمی اور مقامی معاشی حالات سونے کی قیمتوں پر گہرے اثرات مرتب کر رہے ہیں، عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی، سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان اور مقامی مالی دباؤ جیسے عوامل سونے کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی اور مقامی معاشی صورتحال میں استحکام نہ آیا تو آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ سکتا ہے، جس کے اثرات مجموعی معیشت اور صارفین دونوں پر مرتب ہوں گے۔
سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث عوام کے لیے اسے خریدنا اب ایک خواب بن گیا ہے ،چار لاکھ سے زائد کا فی تولہ سونا غریب عوام کی پہنچ سے بہت دور چلا گیا ہے جبکہ ماہرین پیشن گوئی کررہے ہیں کہ آنے والے دنوں میں قیمتیں مزید بلند ہو

