بھارتی ہیکرز کو منہ کی کھا نا پڑی، آزاد ڈیجیٹل کے اکاؤنٹس کو ہیک کرنے کی بڑی سازش ناکام

بھارتی ہیکرز کو منہ کی کھا نا پڑی، آزاد ڈیجیٹل کے اکاؤنٹس کو ہیک کرنے کی بڑی سازش ناکام

بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جاری منفی پروپیگنڈے کو سوشل میڈیا پر بے نقاب کرنے اور اس کا منہ توڑ جواب دینے پر بھارتی ہیکرز نے اوچھی حرکت کرتے ہوئے ’آزاد ڈیجیٹل‘ کے ایکس (سابق ٹویٹر) اکاؤنٹ ’آزاد اُردو‘ کو ہیک کر لیا تھا۔

بھارتی ہیکرز نے اکاؤنٹ کا نام تبدیل کر کے اسے  ڈاکس کمپنی کر دیا، تاہم ’آزاد ڈیجیٹل‘ کی سائبر اور آئی ٹی ٹیم نے یہاں بھی بھارتی ہیکرز کو منہ توڑ جواب دیا اور فوری اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اپنا ہیک شدہ ایکس ’اکاؤنٹ‘ کو مکمل طور پر بحال کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ ’آزاد ڈیجیٹل‘ کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ کو بھارتی ہیکرز کی جانب سے اس وقت سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑے جب ادارہ ایک عرصے سے مسلسل سوشل میڈیا پر بھارت اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے پاکستان مخالف جھوٹے اور گمراہ کن پروپیگنڈے کو بے نقاب کر تا چلا آ رہا ہے۔

10 مئی 2025 کے بھارت کو پاکستان کے خلاف جارحیت میں بری طرح ناکامی ملنے کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ پاکستان مخالف مختلف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، تاہم اسے بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ’آزاد اردو‘ کے ایکس اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کی بھارتی ہیکرز کی یہ کوشش دراصل سچ کی آواز کو دبانے کی ایک ناکام سازش تھی، جو چند ہی گھنٹوں میں ناکامی سے دوچار ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :گوگل پر سائبر حملہ ، 2.5 ارب جی میل اکاؤنٹس ہیکرز کے نشانے پر

آزاد ڈیجیٹل نے دو ٹوک واضح کیا ہے کہ وہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے منفی عزائم اور ڈیجیٹل وار فیئر کا ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیتا آیا ہے اور آئندہ بھی دیتا رہے گا۔ ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف پھیلائے جانے والے جھوٹ، فیک خبروں اور پروپیگنڈا مہمات کو پہلے بھی ناکام بنایا گیا ہے اور آئندہ بھی قومی مفاد کے دفاع کے لیے یہ جدوجہد پوری قوت سے جاری رہے گی۔

مزید کہا گیا کہ آزاد ڈیجیٹل کی سائبر سیکیورٹی ٹیم ہمہ وقت الرٹ ہے اور کسی بھی ممکنہ سائبر حملے کا بروقت اور مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ ادارے نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے خلاف منفی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو ڈیجیٹل محاذ پر کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور سچ کو ہر صورت عوام تک پہنچایا جاتا رہے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *