پرائیویٹ حج عازمین کیلئے بڑی خوشخبری

پرائیویٹ حج عازمین کیلئے بڑی خوشخبری

رواں سال نجی حج اسکیم کے تحت جانے والے عازمین کے لیے بڑی خوشخبری سامنےآ گئی ہے کیونکہ اس مرتبہ کوئی بھی پرائیویٹ حاجی حج کی سعادت سے محروم نہیں رہے گا،نجی حج آپریٹرز نے حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مقررہ ڈیڈ لائن سے پہلے ہی تمام عازمین کی بکنگ کا عمل مکمل کر لیا ہے جس کے بعد حج انتظامات سے متعلق پائے جانے والے خدشات کاخاتمہ ہو گیا ہے۔

حکام کے مطابق نجی حج آرگنائزرز نے عازمین حج کی سو فیصد رقم بروقت سعودی عرب منتقل کر دی ہے، اس کے نتیجے میں رہائش، کھانے پینے، ٹرانسپورٹ اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق تمام ادائیگیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

اس بروقت مالی انتظام نے حج آپریشن کو نہ صرف مستحکم کیا ہے بلکہ عازمین کے اعتماد میں بھی نمایاں اضافہ کیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی اسکیم کے تحت جانے والے عازمین کے لیے منیٰ میں رہائش کی بکنگ بھی پہلے ہی کروا لی گئی ہے، جو حج انتظامات کا ایک اہم مرحلہ تصور کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :عازمین حج کیلئے اہم خبر،بڑی سہولیات کا اعلان

ماضی میں یہی مرحلہ تاخیر اور مسائل کی بڑی وجہ بنتا رہا ہے تاہم اس سال پیشگی منصوبہ بندی کے باعث صورتحال خاصی بہتر دکھائی دے رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس نجی حج اسکیم کے تحت سنگین مسائل سامنے آئے تھے، جب بروقت رقوم منتقل نہ ہونے کی وجہ سے 63 ہزار سے زائد پاکستانی پرائیویٹ عازمین حج سے  رہ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :عازمین حج سے متعلق وزارت مذہبی امور کی نئی پالیسی سامنے آ گئی

اس واقعے پر ملک بھر میں شدید عوامی ردعمل دیکھنے میں آیا تھا اور حکومت کو بھی سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اسی پس منظر میں رواں سال حکومت نے نجی حج آپریٹرز کے لیے سخت نگرانی کا نظام متعارف کروایا اور واضح ڈیڈ لائن مقرر کی حکومتی ہدایات کے مطابق نجی حج آپریٹرز کو 31 دسمبر تک تمام مالی اور انتظامی معاملات مکمل کرنے کا پابند بنایا گیا تھا۔ نجی حج آرگنائزرز نے ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے نہ صرف تمام تقاضے مقررہ وقت سے پہلے پورے کیے بلکہ سعودی حکام کے ساتھ رابطے بھی بروقت مکمل کیے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *