سربراہ پاک بحریہ سے رائل بحرین نیول فورس کے کمانڈر کی ملاقات،دفاعی تعلقات مضبوط کرنے کاعزم

سربراہ پاک بحریہ سے رائل بحرین نیول فورس کے کمانڈر کی ملاقات،دفاعی تعلقات مضبوط کرنے کاعزم

پاکستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے رائل بحرین نیول فورس کے کمانڈر ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم ال بن علی نے نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ملاقات کی۔اس موقع پر دونوں فریقین نے پیشہ ورانہ رابطوں اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا آئی ایس پی آرکے مطابق ریئر ایڈمرل احمد البِن علی کا ہیڈکوارٹر آمد پر ایڈمرل نوید اشرف نے شاندار استقبال کیا۔

پاکستان نیوی کے اہلکاروں نے مہمان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا جو دوطرفہ تعلقات میں موجود احترام اور پروفیشنلزم کی علامت تھا ملاقات کے دوران مہمان نے پاکستان نیوی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار پر پھول چڑھائے جس سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی عزت اور مشترکہ اقدار کی عکاسی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :چیف آف نیول سٹاف سے 8ویں میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء کی ملاقات

ملاقات میں علاقائی سلامتی، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مواقع پر تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں ممالک نے تربیتی پروگرامز، مشترکہ مشقیں اور پیشہ ورانہ تبادلے کے منصوبوں پر بھی بات کی تاکہ خطے میں سمندری تحفظ اور امن کو فروغ دیا جا سکے۔

اس ملاقات کے اختتام پر دونوں افسران نے پیشہ ورانہ تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا، آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے دوستانہ اور مضبوط تعلقات کو اجاگر کرتا ہے اور خطے میں امن، استحکام اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ عزم کو ظاہر کرتا ہے،یہ اعلیٰ سطحی ملاقات نہ صرف دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے میں اہم قدم ہے بلکہ مستقبل میں مزید مشترکہ منصوبوں اور بحری مشقوں کی راہ بھی ہموار کرتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *