ملک میں مزید سردی یا بارشیں ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

ملک میں مزید سردی یا بارشیں ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کر دی۔

ملک کے مختلف شہروں میں جہاں مزید بارش اور برفباری نے موسم خوبصورت بنا دیا ہے وہیں محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں بھی موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، ملتان، کوٹ ادو، جھنگ، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، خانیوال، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں دھند رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :موسم سرما کی شدت کا آغاز، بارش، پہاڑوں پر برفباری، محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی جاری

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا، سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، بینظیرآباد، موہنجوداڑو اور گرد و نواح میں دھند کی توقع ہے۔

پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور گرد و نواح میں دھند رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ادھروادی نیلم میں تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا، بالائی علاقوں میں 2 فٹ سے زائد تک برفباری ریکارڈ کی گئی، مظفرآباد میں پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ تھم گیا۔

مزید پڑھیں: شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم، موٹرویز آج بھی مختلف مقامات سے بند، فلائٹ شیڈول متاثر

محکمہ موسمیات کے مطابق لہہ میں پارہ منفی 8، گوپس منفی 4، کالام اور کوئٹہ میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا، قلات میں درجہ حرارت منفی 2 اور مالم جبہ میں منفی ایک سینٹی گریڈ رہا، ادھر ملک بھر میں آج دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے  کہ بارشوں کے باعث دھند اور اسموگ کی صورتحال میں کمی آئے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *